دہلی میں معمولی بات پر ایک اور قتل، چاروں نابالغ ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2018, 9:14 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی شہر میں لوگوں میں اتنا غصہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر مسلسل ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے اس طرح کے چار واقعات ہوچکے ہیں۔گزشتہ رات صرف کرایہ کے تنازعہ میں ایک آٹو ڈرائیور کا قتل کردیا گیا۔چوبیس سال کے جہانگیر عالم اپنے آٹو رکشہ میں دہلی کے خان پور علاقے سے کناٹ پلیس کے لئے چار سواریوں کو لے کر نکلا تھا۔راستے میں سواریوں سے کرایہ کو لے کر اس کا تنازعہ ہو گیا۔بس اسی بات پر آٹو میں سوار لڑکوں نے اس پر چاقو سے وار کردیا اور آٹو چھوڑ کربھاگنے لگے۔ ایک لڑکے کو اسی وقت لوگوں نے پکڑ لیا۔تھوڑی ہی دیر میں زخمی جہانگیر عالم کی موت ہو گئی۔مغربی بنگال کے رہائشی جہانگیر کے چار بچے ہیں اور وہ خاندان میں تنہا کمانے والا تھا۔وہ دہلی میں آٹھ سال سے آٹو چلا رہا تھا۔پولیس نے قتل کے الزام میں چاروں لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ جمعہ کو دیر رات اسی طرح موہن گارڈن علاقے میں 40 سال کے وجیندر رانا کا قتل کر دیا گیا۔ان کے بھائی کی حالت نازک ہے۔وجیندر کے ٹیمپو سے ایک کتا ٹکرا گیا تھا۔اسی بات سے ناراض کتے کے مالک انکت اس کے بھائی پارس اور تین دیگر لوگوں نے مل کر دونوں بھائیوں پر حملہ کر دیا۔اس معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر اس سال اب تک 60 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔یہ ہلاکتیں چوہے کو پھینکنے کو لے کر، راستہ پوچھنے پر، روٹی مانگنے پر، کنگھی مانگنے پر،موٹر سائیکل یا کار ٹچ ہونے پر، کھلے عام پیشاب کرنے سے منع کرنے جیسی باتوں کو لے کر ہوئی ہیں۔ماہرین کی مانیں تو لوگوں میں صبر کی کمی، غیر قانونی ہتھیاروں کے آسانی سے مل جانے، ثبوتوں کی عدم موجودگی میں کورٹ میں راحت ملنے اور کمزور پولیسنگ کی وجہ اس طرح کے جرائم م بڑھ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...