دہلی موب لنچنگ: 8 سالہ معصوم طالب علم کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ، کیجریوال کا کوئی نمائندہ نہ پہنچنے سے بھی ناراضگی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th October 2018, 10:39 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دہلی :26/ اکتوبر (ایس او نیوز)دارالحکومت دہلی میں ہجومی تشدد کے ذریعہ مدرسہ کے 8 سالہ معصوم طالب علم محمد عظیم کے قتل   کے بعد ایک بارپھرموب لنچنگ پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔ مقتول کے اہل خانہ کا واضح طور پرکہنا ہے کہ ہمیں انصاف چاہئے۔ دوسری طرف کچھ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے۔  اس واقعہ سے لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ وہیں دوسری طرف علاقہ میں  بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی طالب علم کی نماز جنازہ آج مالویہ نگرکے بیگم پور گاوں واقع جامعہ مسجد سرائے شاہ جی میں آج نمازجمعہ کے بعد ادا کئے جانے کا منصوبہ ہے، لیکن 12 بجے تک لاش نہیں مل سکی ہے، جس کے بعد ایسا ہونا ممکن نظرنہیں آرہا ہے۔  دوسری طرف بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچنے ہوئے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ پوری دہلی سے بڑی تعداد میں لوگ نمازجنازہ میں شریک ہوسکتے ہیں۔

اس معاملے کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہرچھوٹی بڑی بات پر بی جے پی کوگھیرنے اوروزیراعظم نریندرمودی پرسوال اٹھانے والے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں۔ نہ تو انہوں نے کوئی ٹوئٹ کیا ہے اورنہ ہی ان کا کوئی نمائندہ مدرسے تک پہنچا ہے اورنہ اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی ہمت ہوئی۔ جبکہ یہی اروند کیجریوال ہیں جنہوں نے لکھنو کے وویک تیواری قتل معاملے پرایک سخت ٹوئٹ کرتے ہوئے بی جے پی سے سوال پوچھا تھا "وویک تیواری توہندو تھا، پھراسے کیوں مارا گیا؟ بی جے پی لیڈر پورے ملک میں ہندو لڑکیوں کی آبروریزی کرتے ہوئے گھومتے ہیں"۔ تاہم جب کیجریوال کی ریاست میں یہ حادثہ رونما ہوا، تو وہ اس پر خاموش ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آردرج کرلیا ہے اورچارملزمین کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے، اس کے بعد یہ دیکھنا ہوگا کہ پولیس آگے کیا کارروائی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے جن بچوں کو گرفتارکیا ہے، وہ نابالغ بتائے جارہے ہیں۔ اس لئے انہیں چائلڈ ہوم بھیج دیا گیا ہے۔

اس حادثہ کے بعد ایک بارپھرمذہب اورذات کی بنیاد پرپیش آنے والے واقعات پرسیاسی، سماجی اورمذہبی رہنماوں نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے نفرت پیدا کرنے کے لئے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان اورنوجوان لیڈرعمیق جامعی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے "پہچان اورپہناوے کے نام پربچپن کو اگنے کھلنے سے پہلے کچل دیا گیا ہے، کیا فرق پڑتا ہے کسی پنچکربنانے والے کے بچے کا جانا کیا بری خبرہے، بھیڑ بنادی گئی ہے وہ اپنا کام کررہی  ہے۔ کیونکہ یہی ہے نیوانڈیا، یہی ہے بی جے پی کا اصلی انڈیا"۔

دوسری طرف جے این یو طلبہ یونین کی سابق نائب صدر شہلا راشد نے ایک سخت ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کو ٹیگ کیا ہے۔  شہلا راشد نے  لکھا ہے "مسلمانوں کے خلاف ہندوستان میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک حیران کن واقعہ جس میں ایک ساڑھے سات سالہ لڑکے عظیم کوماردیا گیا، خدا کبھی معاف نہیں کرے گا"۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو مالویہ نگر کے بیگم پورواقع جامعہ فریدیہ مسجد سرائے شاہ میں بچوں کی چھٹی ہونے کے بعد بچے پاس کے ہی میدان میں کھیل رہے تھے، تبھی وہاں کے کچھ مقامی بچوں سے کہا سنی ہوگئی۔ اس دوران میوات کے رہنے والے 8 سالہ معصوم طالب علم محمد عظیم کا قتل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد جب مقتول کو مدن موہن مالویہ اسپتال میں داخل کرایا گیا توڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد علاقے میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔

موب لنچنگ جیسے واقعات نہ روک پانے کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ دراصل گزشتہ دنوں میں اس طرح کے حادثات کا رونما ہونا عام بات ہوتی جارہی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ کے سخت احکامات کے بعد بھی یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس لئے اب سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اسے حکومت کی ناکامی سے تعبیرکررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...