فیس بک پر متنازعہ پوسٹ کرنے والاگرفتار ؛ بجرنگ دل کے ہنگامہ کے بعدغداری وطن کامقدمہ درج
بدایوں8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فیس بک پر ’’آئی سپورٹ پاکستان‘‘پوسٹ کرنے والے 25سالہ نوجوان کوگرفتارکر لیاگیاہے۔اس پربغاوت کامقدمہ درج کیاگیاہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ((PAسریندر پرتاپ سنگھ نے آج بتایا کہ ببلوعرف رضا خان کی بسولی میں شیشے کی دکان ہے۔اس نے اپنی فیس بک وال پر متنازعہ تصویر اور نعرہ پوسٹ کیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی خبر ملتے ہی بجرنگ دل اور دیگر ہندووادی تنظیموں کے مقامی کارکنوں نے احتجاج درج کرایا۔ان کی شکایت پرببلوکے خلاف غداری اور آئی ٹی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سنگھ نے بتایا کہ ببلو کو بسولی تھاناکشیتر کے پٹھان ٹولا اتوار کو گرفتار کیا گیا۔ببلو کے اہل خانہ کا اگرچہ کہنا ہے کہ ببلو چونکہ اکثر اپنا موبائل فون کی دکان پر چھوڑ دیتا ہے اس لیے کسی اور نے قابل اعتراض موادکیا شائع ہے۔