گاندھی کے پتلے پر گولی چلانے کا معاملہ۔ مینگلور میں ہندومہاسبھا کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th February 2019, 8:25 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو4؍فروری (ایس او نیوز) مہاتما گاندھی کی 71ویں برسی کے موقع پر ہندومہاسبھا کی سیکریٹری شکون پانڈے اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے علی گڑھ میں مہاتما گاندھی کے پتلے پر گولیاں چلانے اور گاندھی کے قاتل گوڈسے کی گلپوشی کرنے کے خلاف منگلورو میں کانگریس کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر رماناتھ رائے نے کہا کہ :’’ سنگھ پریوار کی تنظیمیں ملک میں لاقانونیت اور انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔وہ دستور ہند کا احترام نہیں کرتے۔ مہاتما گاندھی کے قتل کی نقالی کرتے ہوئے تمام محب وطن ہندوستانی باشندوں کی تذلیل کی گئی ہے۔اس طرح کی حرکت سے سنگھ پریوار نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر بھرنا چاہتا ہے۔ان کے اس عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے ظالم ہیں۔اس لئے ہندوستانی باشندے کی حیثیت سے ہر ایک کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔‘‘

ایم ایل سی ہریش کمارنے اپنے خطاب میں کہا کہ :’’ ہندو مہاسبھا ملک کی تعمیر والے کسی بھی کام میں ملوث نہیں ہے۔ اس کا اصلی ایجنڈا ہی نفرت پھیلانا اور مذہب کے نام پر تشدد برپا کرنا ہے۔ ہم سب کو پتہ ہے کہ مہاتما گاندھی ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروانے کی جنگ لڑ رہے تھے اور دوسری طرف ہندومہاسبھا کے لیڈران خفیہ طور پر انگریزوں کا ساتھ نبھا رہے تھے۔پھر آزادی ملتے ہی انہوں نے مہاتما گاندھی کو قتل کرنے کی سازش پر عمل کیا۔ وہ گاندھی کو اپنی راہ کا روڑا سمجھ رہے تھے۔ اب و ہ لوگ مہاتما گاندھی کے نظریات کو قتل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔بی جے پی سنگھ پریوار کے توسط سے ایسے دیش کے غداروں کی حمایت کررہی ہے۔ لیکن آئندہ پارلیمانی انتخاب عوام بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیوں کو صحیح سبق سکھائیں گے۔‘‘

اس موقع پر کانگریسی لیڈر اور ایم ایل سی آئیوان ڈیسوزا، ابراہیم کوڈیجال، کویتا سانیل، آشا ڈی سلوا، شالیت پنٹو اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...