گروپور وجرے داہی مٹھ میں "گھر واپسی" کا واقعہ، عیسائی خاندان کے 5افراد دوبارہ ہندو دھرم میں داخل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 1:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلور،و25؍جولائی (ایس او نیوز)گروپور کے وجرے داہی مٹھ میں سوامی راج شیکھرا نندا کی موجودگی میں ایک عیسائی خاندان کی گھر واپسی کی رسوما ت انجام دئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کاسر گوڈ کی رہنے والی ایک ہندو خاتون نے 40سال قبل اپنا دھرم پریورتن کرتے ہوئے عیسائی مذہب قبول کیا تھا اور آئیڈا تھامس بن گئی تھیں۔ ادھر پچھلے کچھ عرصے سے ان کے بیٹے ارون کومبینہ طور پر عیسائی مذہب میں دلچسپی کم ہوگئی تھی اور وہ ہندو طرز عبادت میں سکون محسوس کرنے لگا تھا۔کہتے ہیں کہ پدوین انگڈی نامی گاؤں میں ہندو جاگرن ویدیکے سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کے ساتھ ارون کے گہرے تعلقات قائم ہوگئے۔اور اس نے ان کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہندو دھرم میں واپس داخل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔پھر یہ بات ہندوجاگرن ویدیکے کے ذمہ داران نے وجرے داہی مٹھ کے سوامی شیکھرا نندا کے سامنے رکھی ۔ اس کے بعد سوامی جی کی رہنمائی میں گروپور مٹھ میں ہندو رسم و راج کی ادائیگی کے ساتھ ارون کے خاندان کے پانچوں افراد کو دوبارہ ہندو دھرم میں داخل کیا گیا اور ان کے کرسچین نام بدل کر ہندوانہ نام رکھے گئے۔ گھر واپسی کے اس واقعے کے بارے میں ہندو جاگرن ویدیکے اور سوامی شیکھرا نندا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ارون یا ا س کے خاندان والوں نے بغیر کسی کے دباؤ کے محض اپنی راضی خوشی سے ہندو دھرم میں واپسی کی ہے، کیونکہ عیسائی مذہب میں ان کے لئے مسائل پید اہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔