اُڈپی میں مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارامن کا دورہ : لاپتہ ماہی گیروں کے گھر ملاقات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th March 2019, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:26؍مارچ (ایس او نیوز)پیر کی رات اُڈپی پہنچیں مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن اُڈپی کے شری کرشنا مٹھ کا درشن کرنے کے بعد پلیماری سوامی جی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا آشیرواد لیا۔

وزیر دفاع سیتارامن نے بی جے پی امیدوار شوبھا کرندلاجے کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر بھی موجودتھیں۔ اپنے دورے کے درمیان میں وقت نکال کر انہوں نے گزشتہ سال 13ڈسمبر کو بحرہ عر ب میں لاپتہ ہوئے ماہی گیروں کے گھر ملاقات کرتے ہوئے خاندان والوں سے پرثہ کیا اور انہیں ہمت وحوصلہ دیا۔ خیال رہے کہ 13ڈسمبر کو سورنا تربھوج نامی ماہی گیر کشتی مچھلی شکار کے لئے سمندر میں لوٹنےکے بعد کشتی سمیت 7ماہی گیر  لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خاندان والوں کو بتایا کہ آج بھی بحریہ کی طرف سے سمندر میں ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

وزیر دفاع نے سب سے  پہلے کشتی کے مالک چندرشیکھر کوٹیا ن کے گھر پہنچ کر ان کی بیوی ، والدہ وغیرہ کو حوصلہ دیا۔ جہاں گھروالوں نے نے وزیر کو دیکھتے ہی رونے لگے۔اس کے دامودر سالیان کے گھر میں ان کے والدین کی باتوں کو سماعت کیا۔   اس موقع پر بی جےپی امیدوار شوبھا کرندلاجے  نے خاندان والوں کو بتایاکہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جو کچھ صلاح ومشورہ دیاگیا ہے ان کو وزیر نے قبول کیاہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ، لال جی منڈن ، بی جے پی لیڈران ، ماہی گیر سنگھ کے صدر ستیش کندر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...