بھٹکل آسیہ اسپتال کے خلاف وہاٹس ایپ پر مسیج پھیلانے پر پولیس میں شکایت درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2018, 6:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل9؍اپریل (ایس او نیوز) دو تین دن سے وہاٹس ایپ پر ایک وائس مسیج بہت زیادہ  وائرل ہورہا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شہر کے سونار کیری علاقے میں موجود آسیہ اسپتال میں زچگی کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے گئی ہوئی ۹ ماہ کی حاملہ خاتون کووہاں کی لیڈی ڈاکٹر نے حمل ساقط (ایبارشن) کرنے والی گولی دی تھی۔ اس مسیج سے ظاہر ہے کہ عوام میں تشویش پھیل گئی تھی۔ اب آسیہ اسپتال کی طرف سے اس مسیج کو عام کرنے والے  مخدوم کالونی کے ایک نوجوان  کے خلاف بھٹکل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

وائس مسیج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ9ماہ کی حاملہ خاتون کو آسیہ اسپتال میں چیک اپ کرنے کے لئے جانے پر ڈیلیوری کے لئے ایڈمٹ کرنے کی تیاری کی گئی۔ پھر گھر والوں نے جب یہ کہا کہ زچگی کا درد شروع نہیں ہواہے تو پھر آپریشن کے لئے کیوں داخل کریں ، جب درد شروع ہوگا تو وہ آئیں گے ۔ اس پر ڈاکٹر نے’میفی گیسٹ‘نامی ایک گولی لکھ کر دی اور اس گولی کو اسی وقت اسپتال میں ہی کھانے اور دوسرے دن واپس آنے کی ہدایت کی۔ گھر والوں کو شک ہونے کی وجہ سے انہوں نے حاملہ کو گولی نہیں کھلائی اور بعد میں تحقیق کرنے پر معلوم ہواکہ وہ گولی اسقاط حمل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

وائس مسیج میں سوال اٹھایاگیا تھا کہ اس طرح 9ماہ کی حاملہ خاتون کو اسقاط حمل کی گولی دینے کا مقصد کیا تھا اوراس سے اس خاتون اورپیٹ میں پل رہے بچے کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔ پھر اس مسیج میں یہ بھی کہا گیاتھاکہ لوگوں سے پیسے اینٹھنے کی نیت سے آسیہ اسپتال میں نارمل ڈیلیوری کو بھی سیزیریئن آپریشن میں بدل دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

آسیہ اسپتال کے نگران کار جناب ضیاء الحق لنکا نے اس مسیج کو عام کرنے والے ایک شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ اسپتال میں خواتین کے امراض اور زچگی کی ماہر ڈاکٹر موجود ہے۔ اور یہ اسپتال اپنی بہترین خدمات کی وجہ سے بھٹکل اور اطراف میں بہت ہی مشہور ہے۔ بھٹکل شہر کے علاوہ دوردراز مقامات سے بھی مریض یہاں آکر علاج و معالجہ کرواتے ہیں۔ ایسے میں متعلقہ شخص  نے جھوٹی اور بے بنیاد بات کو تمام وہاٹس ایپ گروپس میں عام کرتے ہوئے آسیہ اسپتال کو بدنام کرنے اور اینٹی پروپگنڈہ کرنے کا کام کیا ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ آسیہ اسپتال کی نیک نامی سے جلنے والے عناصر کے ساتھ ہاتھ ملاکر جھوٹے مسیج کو عام کیا گیا ہے اور اسپتال کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ اس اسپتال میں مریضوں کا آنا جانا بند ہوجائے۔

اسپتال کی جانب سے درج شکایت میں پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھوٹی باتیں عام کرکے اسپتال کو بدنام کرنے والے  شخص کے  خلاف  قانونی کارروائی کی جائے۔ اور ساتھ ہی اسپتال کو پیش آنے والے کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے ضروری تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس تعلق سے بھٹکل ٹائون پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ہے اور پولس چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...