بھٹکل انجمن پی یوکالج میں صفائی مہم
بھٹکل:3/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)انجمن پی یوکالج بھٹکل اور کالج کے شعبہ این سی سی کی جانب سے گاندھی جینتی کے موقع پر اساتذہ اور طلبا کے ساتھ کالج صحن میں صفائی مہم منائی گئی ۔
اس موقع پرطلبا کو پاکی صفائی کی اہمیت بتاتے ہوئے زندگی میں ہمیشہ پاکیزگی کو اپنانے کی ترغیب دی گئی ۔اس کے بعد اساتذہ اور طلبا نے کالج کے اطراف کی جھاڑیاں ، کچرا وغیر ہ صاف کیاگیا۔ کالج پرنسپال محمد یوسف کولا، نائب پرنسپال عبدالرحیم خان، این سی سی کے ذمہ دار ذوالفقار ، کالج کے لکچررس، طلبا وغیرہ موجود تھے۔