برطانوی عدالت نے بیمار بچے کو اسپتال سے خارج کرنے کی دی اجازت ؛ تاکہ وہ سکون سے مرسکے

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2017, 10:32 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لندن،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانیہ کی ہائی کورٹ نے مستقلاً بیمار بچے چارلی گیرڈ کو اسپتال سے خارج کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ وہ سکون سے مر سکے۔عدالت کے اس فیصلے سے بچوں کے حقوق میں ریاست کے کردار اور صحت کی دیکھ بھال پر جاری گرما گرم بحث مباحثہ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز یہ فیصلہ اس وقت کیا جب چارلی کے والدین اور لندن کے گریٹ آرمنڈ سٹریٹ ہاسپیٹل کے درمیان گیارہ ماہ کے بچے کی زندگی کے خاتمے پر کوئی تصفیہ نہیں ہو ا۔ بچہ اسپتال میں زیر علاج تھا۔اگر دونوں فریق کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچ پاتے تو منصوبے کے مطابق چارلی کو جمعے کے روز بچوں کی دیکھ بھال کے ایک مرکز میں منتقل کر دیا جائے گا اور اس کے بعد اسے زندہ رکھنے کے آلات ہٹا دیے جائیں گے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ بچے کے اپنے مفاد میں نہیں ہے کہ اس کے لیے مصنوعی تنفس جاری رکھی جائے۔ اس لیے ان آلات کا ہٹایا جانا قانونی اور بچے کے بہترین مفاد میں ہے۔چارلی ایک جینیاتی خرابی کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ دنیا میں ایسے مریضوں کی تعداد صرف 16 ہے۔ وہ دیکھ نہیں سکتا، سن نہیں سکتا، وہ چیخ نہیں سکتا، کوئی چیز نگل نہیں سکتا، حرکت نہیں کر سکتا، حتی کہ خود سانس بھی نہیں لے سکتا۔ اسے وقفے وقفے سے مرگی کے دورے بھی پڑتے ہیں۔اس سال چار اگست کو وہ ایک سال کا ہو جائے گا۔اس سال کے شروع میں چارلی کا علاج کرنے والے اسپتال نے عدالت سے یہ کہتے ہوئے لائف سپورٹ کے آلات ہٹانے کی اجازت مانگی تھی کہ بچے کو زندہ رکھنے سے اس کی تکالیف میں مزید ہو رہا ہے۔ بچے کے والدین کرس گیرڈ اور کونی یاٹیز نے اسپتال کے موقف پر اعتراض کرتے ہوئے چارلی کو تجرباتی علاج کے لیے امریکہ لے جانے کی اجازت طلب کی تھی۔لیکن برطانیہ کی عدالتوں اور انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے اسپتال کے موقف کی حمایت کی۔انسانی حقوق کی عدالت نے کہا کہ ایک ایسے تجرباتی علاج کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس میں کامیابی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس طرح کا علاج بچے کی تکلیف میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔اس معاملے نے جلد ہی دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس سمیت عالمی راہنماؤں نے بیانات دیے اور علاج کرانے کی پیش کش کی۔

اس ہفتے کے شروع میں چارلی کے والدین گیرڈ اور یاٹس نے یہ تسلیم کرتے ہوئے قانونی جنگ سے علیحدگی اختیار کر لی کہ بچے کی بیماری لا علاج ہے۔اس کے بعد انہوں نے درخواست کی کہ بچے کو گھر لے جانے کی اجازت دی جائے لیکن اسپتال نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ لائف سپورٹ کے آلات ان کے گھر میں نصب نہیں کیے جاسکتے۔برطانوی قانون کے تحت بچے کے اپنے والدین سے ہٹ کر بھی حقوق ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ علاج سے متعلق فیصلے میں والدین کو مکمل اختیارات حاصل نہیں ہیں۔
اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے پر ڈاکٹروں اور چارلی کے والدین کے درمیان اختلافات پر معذرت کرتے ہیں۔ ہم ہمیشہ والدین کے خیالات کا احترام کرتے ہیں اور ہم کبھی ایسا کام نہیں کریں گے جو ہمارے مریضوں کے لیے غیر ضروری اور طویل عرصے تک جاری رہنے والی پریشانیوں اور مشکلات کا سبب بنے۔ ہمارے طبی عملے کی ترجیج ہمیشہ چارلی کی صحت رہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔