گنگولی ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی نعش آج سمندر سے برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2018, 11:55 AM | ساحلی خبریں |

گنگولی 23/جولائی (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے گنگولی   ندی  میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران ندی میں گر کر  لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی نعش آج برآمد کرلی گئی ہے جس کی شناخت  سدھیندرا (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

گنگولی پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق سدھیندرا، اپنے بھائی رگھویندرا اور مامو  رتناکر کے ساتھ   گھرکے قریب واقع سوپرنیک ندی میں  مچھلیوں کا شکار کررہے تھے کہ  اچانک سدھیندرا  کا پیر پھسلنے سے وہ سیدھے ندی میں جاگرا،  دونوں نے اسے بچانے کی ہرممکن کوشش کی، مگر ندی میں پانی کا بہائو تیز ہونے کی وجہ سے  وہ ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

آج گنگولی لائٹ ہائوس کے قریب سمندر سے سدھیندرا کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی، جسے  مقامی لوگوں نے باہر نکالا۔

سدھیندرا بنگلور کے ایک ہوٹل میں ملازم تھا، اور دس روز قبل ہی چھٹی لے کر گائوں آیا تھا، مگروہ موت کی آغوش میں چلا گیا۔

گنگولی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔