پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی کا الزام ۔الیکشن سے پہلے ہی ضلع شمالی کینرا میں گرے بی جے پی کے چار وکٹ !

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2018, 11:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار12؍جنوری (ایس او نیوز)پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بی جے پی نے ضلع سطح کے اپنے چار اہم لیڈروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے اور انہیں پارٹی سے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تادیبی کارروائی کی زد میں آنے والوں میں بی جے پی کے سابق ضلعی صدر پرساد کاروارکر، دیہی منڈل صدر راجن کولمبکر، ضلع سکریٹری پورنیما مہیکر اور ضلع کے خصوصی مدعو ناگراج جوشی کانام شامل ہے۔ پارٹی کے ضلعی صدر کے جی نائک نے بتایا کہ ان چاروں نے بی جے پی لیڈر وکرم آدتیہ پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے، جس کی پاداش میں انہیں معطل کردیا گیا ہے۔ان کی جگہ پر متعلقہ عہدوں پر دوسرے لیڈروں کو فائز کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران کے جی نائک نے اپنے بعض اراکین کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور رویے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نیشنل اور ریجنل پارٹیوں میں اندرونی مسائل کا ہونا عام بات ہے۔ان مسائل کو اپنے سینئر قائدین کے علم میں لاکر حل کیا جاناچاہیے ۔ اس سے ہٹ کر جھوٹے الزامات لگانا اور بیانات جاری کرنا غلط بات ہے۔ان چاروں نے جس قسم کے الزامات اوربیانات جاری کیے ہیں اس میں سچائی نہیں ہے اور اس سے بی جے پی کے وقار پر حرف آنے اور کلنگ لگانے کاکام ہوا ہے۔

ریاستی انتخابات اگلے چار مہینوں میں ہونے جارہے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی کارروائی کا آغاز بھی کرچکی ہیں۔ایسے موقع پر بی جے پی کی طرف سے تادیبی کارروائی اور اپنے چار اہم لیڈروں کی معطلی سے ضلعی سطح پر پارٹی کے اندر تفریق اور انتشار کا آغاز ہونے کے امکانا ت بھی پیدا ہوگئے ہیں۔اور اس کے نتیجے میں انتخابات کے دن قریب تر ہونے تک اور بہت سارے موڑ آنے کا اندیشہ اپنی جگہ برقرار ہے۔ کیونکہ ایک سابق ضلع صدر کو تادیبی کارروائی کرتے ہوئے معطل کرنا ضلع میں بی جے پی کی تاریخ میں پہلا موقع بتایا جاتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...