بھٹکل کی سرحدناگولّی میں خنزیر کے ایک گروپ سے ٹکرا کر بائک سوار ہلاک؛ دوسرا زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2018, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/اپریل (ایس او نیوز) جنگلاتی راستوں سے گذرتے وقت  بالخصوص راتوں کے اوقات میں بے حد چاک و چوبند رہنا ضروری ہے کیونکہ  روڈ پر کبھی بھی کوئی جانور دوڑتا ہوا آسکتا ہے، جس سے ٹکرانے کے نتیجے میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

اسی طرح کا ایک حادثہ  ساگرروڈ سے کافی آگے بھٹکل کی سرحد ناگولیّ میں پیش آیا جب   خنزیر کے ایک  گروپ سے ٹکرا کر  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی حادثے میں دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ اتوار کی شب قریب نو بجے پیش آیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سیوی چند ڈومنیک (58) اور  جوش کورین (62) بائک پر سوار ناگولّی سے دیوگار جارہے تھے کہ راستے میں اچانک خنزیر کا ایک گروپ آگیا، جس سے ٹکرا کر بائک بے قابو ہوگئی اور دونوں سڑک پر گرگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر ان دونوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، مگر اُس وقت تک ایک شخص اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ مرنے والے کی شناخت سیوی چند ڈومنیک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں جوش کورین زخمی ہوا ہے۔

ساگرتعلقہ کے کارگل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...