بھٹکل سرکاری ملازمین کا خون عطیہ کے ذریعے حکومت کے این پی ایس منصوبے کےخلاف   احتجاج  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd October 2018, 8:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)’خون دیں گے مگر پنشن نہیں چھوڑیں گے‘ موضوعاتی نعرے کے تحت مرکزی حکومت کے نیشنل پنشن اسکیم(این پی ایس) غیر سائنٹفک منصوبے کے خلاف کرناٹکا راجیہ سرکاری این پی ایس ملازمین سنگھ بنگلورو(ر)تعلقہ شاخ بھٹکل کے زیر اہتمام بڑے پیمانےپر سرکاری اسپتال بھٹکل میں ’خون عطیہ ‘پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے انوکھے طورپر احتجاج کیا۔

سرکاری اسپتال بھٹکل ،شعبہ خون ذخیرہ اندوزی کمٹہ اور خون ذخیرہ اندوزی اُڈپی کے اشتراک سے منعقدہ احتجاجی پروگرام کا تعلقہ میڈیکل آفیسرمورتی راج بھٹ نے افتتاح کرتے ہوئے این پی ایس منصوبے کے خلاف سماجی فکر کے ایسے پروگرام کے انعقاد پر ستائش کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوئے تعلقہ اسپتال کے ڈاکٹر لکمیش نائک نے خون عطیہ کے متعلق مکمل جانکاری دی۔

این پی ایس سنگھ کے ضلعی صدر گنیش ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کی محنت کی کمائی انشورنس کمپنیوں کو فروخت کرنے والی پالیسی سے ملازمین کی زندگی میں  اندھیرا چھارہاہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طورپر اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرتے ہوئے این پی ایس کورد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپنی مرضی سے  خون عطیہ کئے این پی ایس سرکاری ملازمین کو پرشانت کائی کنی اور ولسن روڈریگس نے جوس اورپھل تقسیم کیا۔ قریب 150سے زائد ملازمین نے پروگرام میں شرکت کی 60سے زائد ملازمین نے خون عطیہ کرتے ہوئے احتجاج کی حمایت کی۔ پروگرام میں پُٹ راجو، روی کانت میٹرے، ایشورنائک، واسو موگیر، راگھویندر اڈیگ، پروین کمار راتھوڈ، چدانند پٹگار، گایتری نائک، نرملا پجاری وغیرہ موجود رہ کر بھر پور تعاون دیا۔ سنگھ کے سکریٹری آنند نائک نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...