بھٹکل:سوشیل نیٹ ورک کا بہتر استعمال ،بیمار زدہ انجان شخص اپنے گھر پہنچا: مقامی رپورٹر کی انسانی ہمدردی کی ستائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th August 2018, 5:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :4/ اگست (ایس اؤ نیوز)   پچھلے تین چاردنوں سے بس اسٹانڈ کے روبرو کار  اسٹانڈ کے قریب ایک انجان شخص غش کھا کر بیمار پڑا تھا۔ وہاں موجود افراد نے بھٹکل کے ایک رپورٹر کو اس کی اطلاع دی تو اس نے متعلقہ فرد کو  تعلقہ کے سرکاری اسپتال میں علاج کرواکر انہیں ان کے گھر روانہ کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کا کام انجام دیا ہے۔

یکم اگست کی شام بھٹکل بس اسٹانڈ کے سامنے والے کاراسٹانڈ میں بیمار پڑے دیکھ کر مقامی رپورٹر کو اس  کی اطلاع دی گئی ۔ رپورٹر نے فوری طورپر جائے وقوع پہنچ کر بیمار زدہ انجان شخص کو سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کروایا اور ساتھ ہی دو دنوں تک ا س کے کھانے پینے اور کپڑوں وغیرہ بندوبست کرنے کے بعد رپورٹر نے متعلقہ  شخص کی تصویر کے ساتھ وڈیو کلپ  سوشیل نیٹ ورک پر پوسٹ کردی۔ سوشیل نیٹ ورک پر پوسٹ کی جانے والی معلومات جنگل کے آگ کی طرح پھیل جاتی ہیں، جمعہ کی صبح ہی ان کے رشتہ دارو ں نے مقامی رپورٹر سے رابطہ کیا بھٹکل پہنچ کر رپورٹر کا شکریہ اداکرنےکے بعد بیمار شخص کو اپنے گھر لے گئے۔

انجان بیمار شخص کی شناخت سرسی کے تروملیشور ہیگڈے (44) بتائی گئی ہے۔ جو سرسی کے بیلی منے کا رہنے والا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ وہ بڑی سواریوں کا ڈرائیور تھا ، مدھیہ پردیش، بہار سمیت ملک کے کئی ریاستوں کو سواری لے کر آجایا کرتاتھا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق تروملیشور مہینوں بھٹکل کے سنڈے مارکیٹ سمیت کئی ایک جگہوں پر گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بہر حال مقامی رپورٹر ،ساحل آن لائن کے کنڑا نمائندے منجوناتھ نائک کے ساتھ رام نائک چوتھنی ، پرسنا بھٹ، ادئیے نائک نے انسانیت نواز کارروائی میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...