بھٹکل سدھارتھ کالج میں سالانہ جلسے کے موقع پر تعلیمی اور مسابقاتی امتحانات کا رہنمائی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th December 2017, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/ دسمبر(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے سدھارتھ پی یو کالج کے سالانہ جلسے کے موقع پر تعلیمی رہنمائی پروگرام میں طلبا کے لئے ثقافتی پروگرام منعقد کرتے ہوئے ہونہار طلبا کو مختلف ایوارڈ سے نوازاگیا۔

مہمان خصوصی کے طورپر میسور کے سی ایف ٹی آر آئی کے سنئیر سائنس دان ڈاکٹر کے وینکٹیش مورتی نے پروگرام میں طلبا سے خطاب کرتےہوئے طلبا کو سائنس کے بنیادی مضامین کے مختلف ذرائع کو تحقیق کے لئے منتخب کرنے پر زور دیا اور متعلقہ مضامین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور ایک مہمان میسور ریڈ اینڈ ٹیلر ٹکس ٹائلس انڈسٹریز کے نائب صدر اشوک کمار شٹی نے کامرس طلبا کو ڈگری سطح پر کامرس کی اہمیت اور تجارتی گُر پر مفصل بات پیش کی۔مختلف مضامین کے ریاستی ماہرین رماکانت ریونکر، موظف پرنسپال رام ہیگڈے ، ایم کے نائک ، کیمسٹری کے سنئیر پروفیسر نے جے ای ای اور نیٹ امتحانات کے طورو طریقوں کی جانکاری دی ۔ نامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک، جے این نائک موجود تھے۔ جے ای ای امتحانات کے ذریعے سورتکل انجنئیرنگ کالج این آئی ٹی میں داخلہ پائے کالج کے طلبا سہنا نائک اور روی کرن ایم اور ایم بی بی ایس میں داخلہ لئے شلپا ٹی نائک کو انعامات سے نوازتے ہوئے انہیں اعزاز بخشا گیا۔ کالج کی پرنسپال ارچنا نائک نے کالج کی سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمن کیپٹن کے آر نائک نے جلسہ کی صدارت کی۔ کالج کے نائب پرنسپال پرکاش کیدلائی نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر گنپتی نائک اور اشوک نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔