بھٹکل، سداپور اور ہوناور بلدی اداروں کی ختم ہورہی ہے میعاد۔ فی الحال نہیں ہونگے انتخابات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th March 2019, 12:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 7؍مارچ (ایس او نیوز)بھٹکل، سداپور ار ہوناور کے بلدی اداروں کی میعاد کار آئندہ ہفتے میں ختم ہوجائے گی ، لیکن فی الحال ان اداروں کے انتخابات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں ہو اہے۔

بھٹکل اور سداپور ٹاؤن میونسپل کاونسل کی میعاد کار 12مارچ کو ختم ہونے والی ہے جبکہ ہوناور پٹن پنچایت کی میعاد 13مارچ کو اختتام پزیر ہوگی۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ پارلیمانی انتخابات ختم ہونے تک بلدی انتخابات منعقد کیے جائیں گے اور بلدی اداروں کے وارڈوں کی تقسیم اور ریزرویشن کی کارروائیاں وغیرہ پارلیمانی انتخابات کے بعد ہی انجام دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ریاست کے 101بلدی اداروں کے وارڈ ریزرویشن کا جو اعلان ہوا تھا اس پر بعض مقامات پر اعتراض جتاتے ہوئے معاملہ ہائی کورٹ میں لے جایا گیا ہے۔ عدالت کا فیصلہ آنے تک اس سلسلے میں مزید کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی ہے، اور انتخابات منعقد کرنا ریاستی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...