بھٹکل کی رکشاموگیر اٹیا پٹیا کھیل کی ریاستی ٹیم کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2018, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :18/ستمبر(ایس اؤ نیوز) شرالی کے سینٹ تھامس کوٹے باگیلو اسکول کی طالبہ کماری رکشا جنّا موگیر کو  اٹیا پٹیا نامی کھیل کی ریاست کرناٹکا کی ٹیم کے لئے منتخب  کیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری بھٹکل تعلقہ اٹیا پٹیا فیڈریشن کے اعزازی سکریٹری نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق رکشا موگیر بھٹکل اٹیا پٹیا فیڈریشن کی بھی طالبہ ہے، شیوانند موگیر کی نگرانی میں تربیت پانے کے لئے وہ ریاستی ٹیم کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ 27ستمبر 2018سے 29ستمبر 2018تک ہماچل پردیش میں منعقد ہونےو الے 29ویں قومی  سطح کے سب جونئیر اٹیا پٹیا چمپئین شپ میں وہ کرناٹکا ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔ طالبہ رکشا کے انتخاب پر فیڈریشن کے صدر سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، نائب صدر جئے شری موگیر، اسپانسر لچمیا سدمنے (جنوبی آفریقہ ) سمیت کئی ایک نے مبارکباد  پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...