بھٹکل:شرالی کے چتراپور سرکاری پرائمری اسکول کےمسئلہ کو حل کرنے عوام کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th January 2018, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19/ جنوری (ایس اؤنیوز) شرالی کے چتراپور میں واقع سرکاری پرائمری اسکول کی زمین چتراپور مٹھ کی انتظامیہ کی تحویل میں آتی ہے۔ اسکول کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے زمین اسکول کے نام رجسٹرڈ کرنے کاجمعہ کو منعقد کی گئی میٹنگ میں عوام نے مطالبہ کیا۔

عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے کشور نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ چتراپور اسکول کی 100سے زائد سالہ تاریخ ہے۔ اس سے قبل اسکول عمارت کو دوسری جگہ منتقلی کرنے کے دوران اسکول کے لئے الگ سے زمین مہیا کرنے کے متعلق سوامی جی اور مٹھ کے اہم شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی عوامی میٹنگ میں معاہدہ ہواتھا۔ مگر آج کو 7برس ہورہے ہیں اسکول کے نام کوئی زمین رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے۔ اگر اسکول کے نام کوئی زمین رجسٹرڈ نہیں ہوتی ہے توآئندہ دنوں میں اسکول کے لئے خطرہ ہوسکتاہے۔ اگرمعاہدہ کے مطابق پرانی اسکول کی عمارت خالی کرکے کوئی نئی جگہ اسکول کے نام رجسٹریشن نہیں کی گئی تو آئندہ دنوں میں سرکاری اسکول کا حق ثابت کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں بلاک ایجوکیشن آفیسر جانکاری حاصل کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کرنےکا انہوں نے زور دیا۔

معاملے کو لے کر بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے کہاکہ مٹھ انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے معاہدے کی میعاد 2021تک جاری رہے گی۔ عمارت میں اسکولی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے۔ جہاں تک آج کی میٹنگ میں لیا گیا زمین کی رجسٹریشن معاملہ کا تعلق ہے تحریری طورپر مٹھ کے ذمہ داروں کو جانکاری دی جائے گی۔ مٹھ انتظامیہ کی طرف سے حصول ہونےو الے جواب کو دیکھنے کے بعد اگلی کارروائی کرنے کی بات کہی۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر سبھاش کوپی کر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔