بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے روبرو احتجاج معاملے کو لے کر 16افراد کے خلاف پولس مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th August 2018, 6:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/ اگست (ایس اؤ نیوز) بدھ کو پی ایل ڈی بینک کے سامنے ہوئے تنازعہ اور احتجاج کو لے کر بھٹکل شہری پولس تھانے میں16سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت رام کرشنا مادیونائک وینکٹاپور، منجوناتھ لچمیا نائک بیلکے، ایرپا منجپا نائک پرورگا، کیشوو سنکپا نائک چوتھنی ، وینکٹیش سنکپا نائک چوتھنی ، گنپتی رام چندرنائک تلاند، ستیش کوپیا نائک چوتھنی ، سدھاکر واسو نائک منکولی ، رمیش سکرا نائک تلاند،وٹھل ہونپا نائک تلگوڈ، سریش ناگپا نائک ہوسمنے ، مادیو منجیا نائک ہوسمنے ، دیویندر ماستپا نائک موڈبھٹکل ، دیوی داس ناگپا نائک تیرن مکی، ناگیندر سبیا نائک سرپن کٹے ، کیشو منجپا نائک شرالی سمیت کئی افراد کو شامل کیاگیا ہے۔

 اس سلسلے میں کاروار دفتر کے اعلیٰ افسر بھاسکر ڈی نائک نے پولس کو شکایت دی تھی ۔ پی ایل ڈی بینک عہدیداران کے انتخاب  کی کارروائی باقی تھی 23اگست کو اعلیٰ افسران کے سامنے رپورٹ پیش کرنا تھا نومنتخب ممبران کو نوٹس روانہ کرنے کےلئے نوٹس تیاری کے لئے 22اگست کو پی ایل ڈی بینک کے سنئیر اکاؤنٹنٹ ، جونئیر اکاؤنٹنٹ اور جنرل مینجر کو بلا بھیج کر کام کررہے تھے، جب کہ ملزمان نے غیر قانونی  طورپر گروہ بندی کے ذریعے بینک کے صدر دروازے کو قفل لگا کر گالی گلوج کرتے ہوئے قتل کی دھمکی دینے کا شکایت میں الزام لگایاگیا ہے۔ آئی پی سی 1860،دفعہ 143،353،342،504،506،149کے تحت مقدمہ درج کرلینے کے بعد پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...