بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے انتخابات تعلقہ سطح کے بجائے تعلقہ پنچایت کی سطح پر منعقد کرنے کا مطالبہ  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th August 2018, 7:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :9/ اگست (ایس اؤ نیوز)  حصص داروں اور ممبران کو سہولت مہیاکرتے ہوئے بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے انتخابات کوگرام پنچایت کی سطح پر ہی منعقد کرنے کا قرضہ دار سنگھ کی طرف سے  مطالبہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو شہر کے خانگی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے قرضہ دار سنگھ کے صدر گنپتی نائک جالی نےکہاکہ بینک کے انتخابات میں منتخب ہونے والے ڈائرکٹرس متعلقہ گرام پنچایتوں سے منسلک ہونگے تو حصص داروں کو اپنی ضروریات کے مطابق ان سے رابطہ کرنےمیں آسانی ہونے کی بات کہی۔ دیہی علاقوں کے کسان اپنے ڈائرکٹر کی تلاش کرنے کے لئے چکر کاٹنے سے بچ جائیں گے۔ گذشتہ سال ممبران اور سالانہ جلسےمیں دی گئی صلاح کو نظر انداز کرتے ہوئے بینک ضوابط میں ترمیم کرکے تعلقہ سطح پر انتخابات منعقد کرانا صحیح نہیں ہونےکی بات کہی۔

جن سابقہ ڈائرکٹروں پر سنگین الزامات ہیں اور ان کے متعلق عدالت میں سنوائی جاری رہتے انتخابی میدان میں ہیں۔ ہم نے جن ڈائرکٹروں اور عملے کے کیس عدالت میں ہیں اس کی مکمل کارروائی کے بعد ہی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ لےکر ہم نے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔ انتخابات کو ملتوی نہ کرتے ہوئے متعینہ تاریخ 19اگست کو انتخابات ہوتے ہیں تو ممبران کے لئے لازمی ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر ووٹ کریں۔ اس موقع پر ایم ڈی نائک، سلیمان ، سریش پجاری ، گنپیا گونڈ، شنکر نائک کوپا، منجپا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...