بھٹکل تعلقہ ماروکیری میں پیر پھسل کر شخص ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2017, 6:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/ نومبر (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے ماروکیری دیہات کے سبتے نامی موضع میں ایک شخص باغ کو جوڑے گئے پمپ سٹ کے فٹ بال کو پانی ڈالنے کے دوران اچانک پیر پھسل کر تالاب میں گرنے سے ہلاک ہونے کاواقعہ پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت سبتے کے کسان منجوناتھ اپادھایئے (56)بتائی گئی ہے۔مہلوک منجوناتھ اتوار کو اپنے گھر سے متصل باغ میں پمپ سٹ کی درستی کررہے تھے، درستی کے دوران فٹ بال میں پانی ڈالنے گئے تو اچانک پیر پھسل گیااور موت واقع ہوئی ۔ مہلوک کی بیوی ، دو بچے پسماندگان میں ہیں۔ معاملے کو لے کر دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔