بھٹکل:سرکاری پی یو کالج این ایس ایس شعبہ کا 7روزہ کیمپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2017, 7:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) سرکاری پی یوکالج ہڈین کے شعبہ این ایس ایس کی طرف سے ہڈین سرکاری پرائمری اسکول کے صحن میں 7روزہ کیمپ کا انعقاد ہوا۔

ہیسکام کے ڈائرکٹر منجوناتھ نائک نےپروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیمپ میں طلبا نظم وضبط، صبر وتحمل ، برداشت، آپسی تال میل، لیڈرشپ کی صفات سے آراستہ ہونے میں کیمپ ممد و معاون ہوتاہے۔ یلووڑی کوؤور گرام پنچایت کی صدر سوشیلا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ پنچایت نائب صدر عبدالرزاق، ممبر نارائن نائک، ایرپا جے نائک، کالج ترقی بورڈ کے ممبر گنیش ہیبار، ہڈین اسکول ترقی بورڈ کے صدر کرشناسومیا نائک، اسکول کی صدر مدرسہ شالنی انکولیکر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ وسنت گاؤنکر نے بھی خطاب کیا۔این ایس ایس کے آفیسر منجوناتھ نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ لکچرر رمانند نائک نے استقبال کیا۔ ایم کے نائک نے شکریہ اداکیا۔ طالبہ لتا اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی ۔ گیتا ٹی نائک نے نظامت کی۔ کیمپ میں وکیل ایم جے نائک، آر جی نائک، لکچررگنیش یاجی ، لکچرر ایچ ایس گنگا، ڈاکٹر آر وی صراف، ڈاکٹر کمار موگیر مختلف موضوعات پر خیالات کااظہار کیا۔ پرنسپال وسنت گاؤنکر کی صدارت میں اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...