بھٹکل: پی یوکالج طلبا و طالبات کے کھیل مقابلوں میں نیو انگلش کالج کے طلبا کا بہترین پرفارمنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st September 2018, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم ستمبر(ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے میدان میں انجمن پی یو کالج فار گرلس کے زیراہتمام اور انجمن پی یوکالج فار بوائز کی نگرانی میں منعقدہ پی یوکالج طلبا وطالبات کے کھیل مقابلوں میں دی نیو انگلش پی یو کالج کے طلبا و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ اس تعلق سے موصول کالج پرنسپال کی پریس ریلیز کے مطابق تفصیل کچھ اس طرح ہے۔  

دی نیو انگلش پی یو کالج :کالج کی طرف سے انفرادی زمرے میں لوکیش وی نائک نے لانگ جمپ اور ٹرپل جمپ میں اول، 100 میٹر کی دوڑمیں دوم۔ سدیپ نائک 100میٹر کی دوڑ میں اول ، 110میٹر ہرڈلس میں دوم ، 200میٹر دوڑ میں سوم ۔ بینکا وی موگیر 200میٹر دوڑاور 400میٹر ہر ڈلس میں دوم۔ کرن گونڈ 400میٹر ہرڈلس میں اول۔لکشمی کانت جے نائک 5000میٹر پیدل دوڑ میں سوم ۔ نتین وی نائک کراٹے میں دوم۔ گنپتی گونڈ 400میٹر دور میں سوم۔ چرن ڈی نائک 110ہرڈلس میں اول۔ سیما ایم نائک 200اور400میٹر دوڑ میں اول۔ ہیم لتا کے گونڈ لانگ جمپ میں اول۔ ریکھا بی نائک 100میٹر دوڑ اور 110میٹر ہرڈلس میں اول ۔ نینا موگیر ڈسکس تھرو میں اول۔ سندھو ایس نائک 100میٹر دوڑ میں دوماور ہیمر تھرو میں سوم۔ نویا نائک 800میٹردوڑ اور 3000میٹر پیدل دوڑ میں دوم ۔ جیوتی ایس نائک شطرنج میں دوم۔ جانکی گونڈ ہائی جمپ اور ٹرپل جمپ میں اول،  لانگ جمپ میں دوم۔جیسیکا 3000میٹر پیدل دوڑ میں سوم مقام حاصل کیاہے۔ اسی طرح گروپ ایونٹس میں 4x100 میٹرریلے میں اول ، 4x400میٹر ریلے میں دوم۔طالبات کے زمرے میں 4x100میٹر ریلے میں اول، 4x400میٹر ریلے میں دوم مقام پاتے ہوئے کالج کا نام روشن کیاہے۔

مقابلہ جات میں کامیاب تمام طلبا کو ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک، پرنسپال وریندر شانبھاگ اور فزیکل ڈائرکٹر ونایک نائک سمیت تمام نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...