بھٹکل بلدیہ افسران کے فرائض میں دخل اندازی کا الزام : دو افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd February 2019, 10:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:02؍فروری (ایس او نیوز)کچروں کی ذخیرہ اندوزی  کے سلسلے میں نوٹس دینے پہنچے بھٹکل میونسپالٹی افسران کی بے عزتی کرتے ہوئے ان کے فرائض میں مداخلت  کرنے کے الزام میں بھٹکل پولس نے دولوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت آزاد نگر کے رہنے والے وسیم اور جنید کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھٹکل میونسپالٹی کی صحت عامہ کی آفسر  سوجیا نوائط کالونی تنظیم روڈ  پر واقع دو دکان مالکان کو کچروں کی ذخیرہ اندوزی کو لےکر نوٹس دینے پہنچی تھی۔ اسی دوران الزام لگایا گیا ہے کہ وہاں پہنچے وسیم نے دکانداروں کی طرفداری کرتے ہوئے آفسر کے ساتھ جھگڑا کیا، اور ان کے فرائض میں دخل اندازی کی ،میونسپل آفسر کی طرف سے پولس کو دی گئی شکایت میں  وسیم کے ساتھ جنید بھی وہاں موجود ہونے اور آفسر کے ساتھ زبان درازی کرتے ہوئے وسیم کا ساتھ دینے کا الزام لگایا گیا ہے، جس پر پولس نے دونوں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھٹکل شہری پولس مزید جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔