بھٹکل کے ایم ڈی میاتھیو کی چھتیس گڑھ میں دستکاری کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd June 2017, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/جون (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے بینگرے میں اُسیرا انڈسٹریز کا قیام کرکے گذشتہ 25سالوں سے دستکاری اشیاء کی تیاری کرتےہوئے ملک و بیرون ملک فروخت کرنے والے کامیاب صنعت کا رخطاب پانے والے ایم ڈی میاتھیو کو چھتیس گڑھ کی حکومت نے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

چھتیس گڑھ حکومت کی دعوت پر ریاست کے صدر مقام رائے پور کا دورہ کرتےہوئے ایم ڈی میاتھیو نے وہاں کے پہاڑی عوام اور آدی باسیوں کو دستکاری کے متعلق جانکاری دی۔ ایک روزہ ورکشاپ میں وہاں کے فاریسٹ وزیر ، فاریسٹ محکمہ کے سکریٹری سمیت محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ میاتھیو کے بھاشن کی پرشانت میاتھیو نے ترجمانی کی۔ میاتھیو تعلقہ کی سیکڑوں غریب عورتوں ، اپاہجوں کو دستکاری کا ہنر سکھاتےہوئے انہیں خود مختار بنانے میں اہم رول نبھایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...