کیا بھٹکل کے نوجوانوں کا اغوا محکمہ جنگلات کے آفسران نے ہی کیا ہے ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st January 2017, 12:54 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/ جون (ایس او نیوز)  جمعہ کی عین نماز کے موقع پر جن دو نوجوانوں کا اغوا کیا گیا تھا، اس ضمن میں ذرائع نے خبر دی ہے کہ وہ واردات بھٹکل کے فوریسٹ حکام نے ہی انجام دی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ قریب ایک ماہ قبل ایک جانور کے شکار کے سلسلے میں محکمہ جنگلات نے افضل ائیکری نامی نوجوان کو متعلقہ جگہ پر پہنچ کر گرفتار کیاہے، البتہ عبدالملک نامی دوسرے نوجوان کو رہا کردیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے آفسر نندیش نے ویسے تو ساحل آن لائن اور دیگر میڈیا والوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اس بات سے انکار کیا تھا، مگر رات دیر گئے انہوں نے کچھ دیگر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہی اہلکاروں نے افضل کو اُٹھوایا تھا، جبکہ دوسرے نوجوان کو رہا کردیا گیا ہے۔ فوریسٹ حکام کے مطابق جب افضل  جمعہ کی نماز کے لئے جارہا تھا تو اُنہیں مصدقہ اطلاع ملی کہ  افضل بندر روڈ ففتھ کراس سے گذر رہا ہے، اُسی اطلاع کی بنیاد پر محکمہ فوریسٹ نے وہاں پہنچ کر اُسے  گرفتار کیا ،  فوریسٹ حکام کے مطابق اُسے کل یعنی سنیچر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

اُدھر افضل کے گھروالوں سمیت شہر کے عوام نے محکمہ جنگلات کی جانب سے اس طرح نوجوان کو اُٹھائے جانے  پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے اور حیرت کا بھی اظہار کیا ہے کہ بالاخر محکمہ جنگلات کو اس طرح کی حرکت کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، اگر یہ اغوا نہیں تھا تو  پھر اُسے متعلقہ جگہ سے اُٹھوا نے کے بعد میڈیا والوں سے بھی بات کیوں چھپائی گئی ؟ عوام اس بات پر بھی سوال اُٹھارہے ہیں کہ کیا افضل کو گرفتار کرنے کے لئے اُسے متعلقہ جگہ پر بلایا گیا تھا اور مکمل پلاننگ کے ساتھ اُس کا اغوا کیا گیا  ۔ عوام اور گھروالے اس بات پر بھی غور کررہے ہیں کہ اگر محکمہ فوریسٹ والوں کو سنسان جگہ پر افضل کے پہنچنے کی اطلاع ملی تو اُنہیں یہ اطلاع کس نے دی ہوگی ؟ افضل کے گھروالوں نے بتایا ہے کہ اگر واقعی اُس کو فوریسٹ والوں نے اُٹھایا ہے تو  جس طرح کی غنڈہ گردی کرتے ہوئے افضل کا اغوا کرکے اُسے گرفتار کیا گیا ہے،   اس تعلق سے وہ متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے  قانونی ماہرین سے رائے مشورہ کریں گے ، گھر والوں کے مطابق افضل کسی بھی جانور کے شکار میں ملوث نہیں ہے، اور اگر محکمہ جنگلات کے لوگوں نے ہی اُٹھاکراُسے اپنی تحویل میں رکھا ہے تو یہ بالکل غیر قانونی ہے اور ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاراُسے زبردستی کسی کیس میں پھنسانے کی سازش کررہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...