بھٹکل: عوامی مطالبات پر شرالی میں30 میٹر کے بجائے 45 میٹرپر ہائی وے تعمیر ہوگی، مرکزی وزیر ہیگڈے کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2019, 11:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :21؍جنوری (ایس او نیوز) شرالی میں عوامی مطالبات کے مطابق ہی 45میٹر کی توسیع کے ساتھ قومی شاہراہ ،فلائی اوور کی تعمیر کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس بات کی جانکاری مرکزی وزیر اور ضلع اُترکنڑا کے رکن پارلیمان اننت کمارہیگڈے نے  دی۔ وہ یہاں پیر کو تعلقہ کے شرالی گرام پنچایت میں پنچایت ممبران اور عوامی شکایات کو سماعت کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔

شرالی کے عوام کے اس مطالبے پر کہ قومی شاہراہ کی توسیع کو 30 میٹر سے 45میٹر کیا جانا چاہئے، انہوں نے عوام کی اس بات کو قبول کیا کہ سڑک چھوٹی ہوگی تو حادثات زیادہ ہونے کے خدشات ہیں، جس سے عوام مشکلات میں پھنس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی توسیع 45 میٹر کرنے کے لئے  زمین کی حصولیابی کا اختیار کرناٹکا حکومت کو  ہے، انہوں نے کہا کہ شرالی کے عوامی مطالبات کو ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیا جاچکاہے، لہٰذا کسی بھی حال میں  شاہراہ کی توسیع میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرالی مشہور چتراپور مٹھ، الویکوڑی مندر سمیت کئی مذہبی مقامات کا مرکز ہے۔  اس کے تحت آنے والے علاقوں  میں روزانہ ہزاروں بھگتوں کی چہل پہل رہتی ہے۔ شاہراہ کی وسعت میں کمی ہونے سے حادثات کا خطرہ زیادہ ہوجاتاہے۔ انہوں نے آفسران پر  عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام لگایا۔

شرالی گرام  پنچایت صدر وینکٹیش نائک ،سنئیر لیڈر راماموگیر، آرکے نائک وغیرہ نے شرالی میں 45میٹر کی توسیع والی شاہراہ کی تعمیر کو لےکر وزیر موصوف کے سامنے تفصیلات رکھیں۔ پنچایت کی نائب صدر سنیتا ہیرورکر، پنچایت ممبر مالتی ہومن دیواڑیگا، بی جےپی بھٹکل شاخ صدر راجیش نائک، دنیش نائک منڈلی، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، موہن دیواڑیگا، روی نائک جالی وغیرہ موجود تھے۔

ماہی گیروں کے گھر ملاقات : ملپے سے ماہی گیری کے لئے  نکل کر سمندر میں لاپتہ ہوئے ماہی گیر  شرالی الویکوڑی کے مکین ہریش موگیر اور بیلنی کے رمیش موگیر کے گھروں پر ملاقات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے خاندان والوں کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ماہی گیروں کاپتہ لگانے کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کی جارہی ہے۔ ہر زاویہ سے جانچ جاری ہے۔

اننت کمار ہیگڈے کی انتخابی تشہیر : آئندہ ہونےو الے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے ٹکٹ کی تصدیق ہونےکے بعد اننت کمارہیگڈے نے انتخابی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ضلع کے مختلف مقامات پر  بے حد  سرگرم رہنےو الے اننت کمار ہیگڈے کو بھٹکل میں پیر کے دن سوال کیا گیا کہ کیا انتخابات کی تشہیر شروع ہوچکی ہے ؟، تو انہوں نےہنستے ہوئے جواب دیا کہ میں آپ کو کیسے جواب دوں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...