انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں ’’اسٹم ایکسپو2017‘‘ فیسٹ کا شاندار انعقاد؛ ضلع بھر کی کالجوں سے طلبہ کا بہترین پرفارمینس؛ سرسی کالج کو اول انعام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2017, 3:28 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/ نومبر (ایس اؤنیوز) سنیچر کو انجمن کالج میں ’’اسٹم ایکسپو2017‘‘نامی فسٹ میں سائنسی نمائش اور کوئز مقابلہ کا منظم انداز میں انعقاد کیا گیا جس میں ضلع  بھر کے مختلف کالجوں کے 200سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے اپنے اپنے  ماڈلس پیش کئے۔

افتتاحی تقریب میں صدر انجمن عبدالرحیم جوکاکو نے انجمن کی سہولیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ’’ہوسکتاہے کہ دیگر کالجوں میں پڑھنے سے وہ ایک انجنئیر بن جائے ،مگر ہم جس طرح کی یہاں سہولیات فراہم کررکھی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھے کردار اور اخلاق کا مالک بھی ہوگا۔ ہمارے ہاں طلبا و طالبات کے لئے الگ الگ کلاسوں کا اہتمام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق مذہب و ذات ہرایک کو تعلیمی امداد دیتے ہیں۔ جو بھی یہاں آئے گا وہ خود محسوس کرے گا کہ وہ ایک سب سے بہتر کالج میں ہے‘‘۔ اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری  صدیق اسماعیل  نے انجمن کی وسیع النظری اور فراخ دلی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے طلبا کو ہی نہیں بلکہ دیگر کالجوں کے طلبا کو بھی موقع فراہم کرتے ہوئے انہیں ملک کا اچھا شہری بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ فسٹ جس منظم اندازمیں منعقد کیا گیا ہے وہ اس کا ثبوت ہے۔  انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری  محمد اسحق شاہ بندری نے طلبا و طالبات کی محنتوں سے خوش ہوکر  ان کی ستائش کی ۔

اسی دن شام میں انعامی و اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔

 ایم ای ایس چیتنیا پی یوکالج سرسی کے سینکت ہیگڈے اور سوربھ ہیگڈے کے ’’کرشی ماڈل ‘‘یعنی زراعت میں کسانوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے   ماڈل کو پہلا انعام نقد مع توصیفی سند کےساتھ عطا کیاگیا ۔ بھٹکل کانونٹ پی یوکالج کے محمد نعمان ، عاکف اظہر خان اور شیرون ڈی کوسٹا کو دوسرا انعام اور  انجمن پی یوکالج فارویمن کی ہونہار طالبات فاطمہ ظہرہ ، عجیبہ سید ، عائشہ عمینہ  کو  تیسرے انعام سے نوازا گیا۔ اسی طرح کوئز مقابلے میں ایم ای ایس کالج سرسی کے سوشانت ہیگڈے اور مہیش ہیگڈے کو اول، اسی کالج کے شری واتسا اور سمیع الرحمن کو دوم اورایس ڈی ایم کالج ہوناور کے نگنیشور ہیگڈے اور ایم بی راگھو کو  سوم انعام سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...