بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں طلبا کی حدسے زیادہ شرارت پر پرنسپال نے طلبا کے خلاف پولس تھانہ میں درج کی شکایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2019, 11:38 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری (ایس او نیوز)شہر کی سرکاری ڈگری کالج میں کلاسس میں تعلیم جاری رہنے کے دوران چند طلبا کی شرارتوں سے تنگ آکر  کالج پرنسپال دستگیر ہلیال نے اُن کے خلاف کاروائی کرنے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کالج کے چند طلبا تدریس کے دوران  لکچرر حضرات کو پریشان کرتے  ہیں، کالج پرنسپال پر حملہ کرتے ہیں، خاتون پروفیسروں کو ہراساں کیا جارہاہے، گزشتہ 2دنوں سے ڈسک اور بنچوں کی توڑ پھوڑ کی جارہی ہے، کالج کے اندر پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، جس سے پروفیسر حضرات اور بقیہ طلبا و طالبات کے لئے اس طرح کی حرکتیں برادشت سے باہر ہوگئی ہیں۔ حد سے زیادہ شرارت کو دیکھتے ہوئے ان پر کارراوئی کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

اس سے قبل متعلقہ طلبا کو بلا بھیج کر انہیں ہدایات دی گئی تھیں ، سمجھایا گیا تھا اور ان سےمعافی نامہ بھی لکھوالیا گیا تھا، مگر اس کے باوجود ان کے رویہ میں کوئی فرق نہیں آیا اور ان کی شراتیں اور ہنگامہ آرائیاں بڑھ گئیں، جس سے کالج کا تعلیمی ماحول خراب ہوتاجارہاہے، انہوں نے پولس سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی آوارگی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پرنسپال نے 15فروری سے 20اپریل تک کالج کے اوقات صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک کالج میں پولس سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

پرنسپال کی شکایت پر پولس افسران نے سرکاری کالج پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا ہے۔ پولس تھانےمیں طلبا کے خلاف دی گئی شکایت کے خلاف شکایت پیش کرتے ہوئے شرارتی طلبا  کا کہنا ہے کہ کالج میں منعقدہ شردھانجلی پروگرام میں  پرنسپال، کالج میں تاخیر سے پہنچے تھے، طلبا نے اُلٹا پرنسپال پر ہی الزام لگایا کہ انہوں نے ہی  حملہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...