بھٹکل:مریضوں اور آفاقی حادثات سے نقصان زدہ مستحقین میں امداد کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd June 2017, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/جون (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مریضوں کو طبی امداد کے لئے وزیراعلیٰ معاوضہ فنڈ سے منظور ہوئے رقم کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے 3مریضوں میں فی کس 1لاکھ روپئے اور آفاقی حادثہ سے نقصان ہوئے 2خاندانوں میں فی کس 1لاکھ روپئے کے چک جمعرات کو منعقدہ ایک پروگرام میں مستحقین میں تقسیم کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ آفاقی حادثات میں نقصان ہوئے خاندانوں کو راحت دینے کے لئے ریاستی حکومت نے خطیر رقومات کو منظوری دی ہے اور اسی طرح مریضوں کو طبی سطح پر اپنےا خراجات کو اداکرنےکے لئے بھی سیکڑوں لوگوں کو کروڑ روپئے سے زائد رقم تقسیم کررہی ہے۔ مجموعی طورپر وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت غریبوں کے لئے کئی ایک منصوبہ جات کو جاری کی ہوئی ہے، عوام ان اسکیموں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر ، وشنو دیواڑیگا، تحصیلدار وی این باڈکر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...