بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں 23فروری کو طلبا کے لئے صحت جانچ کیمپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2019, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍فروری (ایس او نیوز)بھٹکل سرکاری فرسٹ گریڈ ڈگری کالج میں 23فروری بروز سنیچر کو کالج طلبا کے لئے صحت جانچ کیمپ انعقاد کئے جانے کی کالج پرنسپال ڈاکٹر دستگیر ہلیال نےجانکاری دی ہے  ۔

پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج تعلیمات عامہ ، یوتھ ریڈ کراس شعبہ ، آدرش اسپتال اُڈپی ، تعلقہ ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن اور سرکاری فرسٹ گریڈ کالج بھٹکل کےا شتراک سے کالج میں 23فروری کی صبح 10بجے طلبا صحت جانچ کیمپ کا آغازہوگا۔ رکن اسمبلی سنیل نائک  کیمپ کا افتتاح کریں گے  تو کالج ترقی بورڈ کے ممبر ایم آرنائک،ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ضلع صدر رادھاکرشنا بھٹ، مقامی صدر بھاسکر نائک، تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ مہمان خصوصی ہونگے تو پرنسپال ڈی آر ہلیال صدارت کرنے کی اطلاع ریڈ کراس شعبہ کے نرسپا کے سی نے دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔