بھٹکل میں اقدامِ عصمت دری کامعاملہ : ہائی ڈرامہ کے بعد لکچرر ندیم مُلّا گرفتار ؛مزید دو کی تلاش جاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd March 2017, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3/مارچ    (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی پرائیویٹ امتحان کے لئے نیشل پبلک اسکول اسکول پہنچی پڑوسی علاقہ  بیندور کی نابالغ لڑکی کے ساتھ کار میں لے جا کر جنسی ہراسانی کئے جانے کے معاملے کو لے کر درج کئے گئے کیس کے تین ملزمان میں سے ایک ملزم بندرروڈ پر واقع نیشنل پبلک ہائی اسکول کے لکچرر ندیم مُلّا (44)  کو پولس نے گرفتارکرلیاہے جب کہ پرنسپال شکیل مُلّا (48)  اور کارڈرائیور جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے،  ابھی تک فرارہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھادیا ہے۔

ملزم ندیم مُلّا  اسکول کے اندر موجود ہونے کی اطلاع پا کر پولس جمعہ کی دوپہر 12بجے سے ہی وارنٹ لے کر اسکول پہنچی تھی ، لیکن پولس کی گرفتار ی کے خوف سے ندیم اسکول کے اوپری حصہ میں جاکر نیچے والی سیڑھی کے گیٹ کو اندر سے بند کردیا اور گرفتاری سے بچنے کی کافی کوشش کی۔ اسکول کے باہر پولس نےبھی  سخت سکیورٹی کا انتطام کرکے ندیم کے باہر نکلنے کا  شام تک انتظار کرتی بیٹھی رہی ، لیکن وہ باہر نہیں نکلا۔ معاملہ کی خبر پھیلتے ہی سینکڑوں لوگ اسکول کے باہر جمع ہونے لگے۔ شام 5بجے کے بعد پولس بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوپرساد کی قیادت میں دروازہ توڑ کر گرفتاری کی تیاری کرنے لگی تو کمرے کے اندرسے ملزم نے دروازہ نہ توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے باہر نکلا۔ پولس نے بھی اس کی بات مانتے ہوئے باہر نکلنے کے بعد گرفتارکرلیا۔ اسی وقت ملزم ندیم ملانے میڈیا کے سامنے بات کرتے ہوئے کہاکہ اُن کے خلاف سازش رچی جارہی ہے۔ لڑکی  نے اپنی  شکایت میں جس کار کا نمبر دیا ہے وہ ہماری نہیں ہے، ندیم نے بتایا کہ اُنہیں  عدالت پر بھروسہ ہے، اور سچ کیا ہے ظاہرہوجائے گا۔ میڈیکل ٹسٹ کے بعد ملزم کو ضلعی عدالت میں پیش کرنے کے لئے کاروار سیشن کورٹ لے جایا گیا ہے۔ گرفتاری کے موقع پر بھٹکل سی پی آئی سریش نایک پی ایس آئی کوڈگنٹی سمیت پولس بس سمیت تین جیپ موجود تھی، جبکہ احتیاطی طور پر 108  ایمبولنس کو بھی بلوایا گیا تھا۔ 

ندیم مُلا کی گرفتاری کی وڈیو رپورٹ :

اس خبر سے منسلک پہلے شائع شدہ خبر :

بھٹکل میں نابالغ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کی کوشش؛ شکیل مُلاسمیت تین کے خلاف شکایت درج

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔