بھٹکل:بی جے پی کے لئے اترکنڑا ضلع میں بہتر ماحول ،6حلقوں پر بھی جیت کا دعویٰ :کمار بنگارپا 

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2017, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/جولائی (ایس اؤنیوز)وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت رشوت سے پاک اقتدار بخشاہے جو ہمارے لئے آئندہ کرناٹکا میں ہونے والے ودھان سبھا انتخابات کے لئے معاون ہونے کا سابق وزیر کمار بنگارپا نے خیال ظاہر کیا۔

اتوار کو شرالی میں منعقدہ بی جے پی پارٹی کے توسیعی پروگرام میں شریک ہوکر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی لیڈران ہمارے لئے مثالی ہونے چاہئے۔انہوں نے بہت ہی غربت میں پارٹی کو مضبوط و مستحکم کیا ہے، اترکنڑا ضلع میں سابق وزیر اعلیٰ بنگارپا کے بے شمار حمایتی ہیں، خا ص کر ساحلی پٹی کے لوگ ہمیشہ ان کی حمایت کرتے رہے ہیں وہ لوگ اب بھی ہمارے ساتھ ہونے کا بھروسہ ہے ، اگلے 2سال انتخابی سال ہونگے ، 2018میں ودھان سبھا اور 2019میں لوک سبھا کے انتخابات کا سامنا کرنا ہے ۔ جس کے لئے پارٹی کارکنان اپنے طورپر تیاری کرلیں، اترکنڑا ضلع میں بی جے پی کے لئے بہترماحول میسر ہے اور ہم 6میں سے 6حلقوں پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ ڈائس پر سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بی جے پی مقامی صدر راجیش نائک، ایم جی نائک، گوند نائک، کرشنا نائک، کاسکارڈ بینک نائب صدر ایشور نائک ،سنیل بی نائک، دنیش نائک منڈلی، وشنو نائک، رامانائک بیلکے ، نارائن نائک، رام چندر نائک وغیرہ موجود تھے۔ بی جےپی یوتھ مورچہ کے صدر لکشمن نائک نے استقبال اور شکریہ کی ذمہ داری اداکی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...