بھٹکل: ہر گرام پنچایت میں 10کروڑروپئے کے ترقی جات کام انجام دینے کا ارادہ ہے: رکن اسمبلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2017, 11:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :22/اپریل(ایس اؤنیوز)عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے ہر گرام پنچایت کے حدود میں 10کروڑ روپیوں کے ترقی جات کاموں کو انجام دینے کا طئے کئے جانے کی بات رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہی۔

وہ یہاں سنیچر کو تعلقہ کے بیلکے میں 2کروڑ 40لاکھ روپیوں کی مالیت سے تعمیر کئے جانےو الے چھوٹی بندرگاہ کا سنگ بنیاد پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جتنے بھی سرکاری کام ہیں وہ عام غریب تک پہنچنے چاہئیے اور عوام کے پیشہ کو سہولت دینا میرا اہم مقصد ہونے کی بات کہی۔ بیلکے میں طویل عرصہ سے عوام کو ستارہے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا گیا ہے، یہاں کے عوام کی %90مطالبات پورے کئے گئے ہیں، بقیہ کاموں کو بھی بہت جلد انجام دینے کا تیقن دیا۔ اگلے ایک دو مہینے میں مجوزہ چھوٹی بندرگاہ کا تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے تعمیر کئے جانے والے بندرگاہ سے ماہی گیر طبقہ کے لوگ خاطر خواہ استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ وکیل ای ایچ ناگراج نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، ممبر مہابلیشور نائک ، ہیسکام کے ڈائرکٹر منجوناتھ نائک کراولی، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک وغیرہ موجود تھے۔ شری دھر موگیر نے استقبال کیاتو وکیل درگپا موگیر نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...