بھٹکل:سی آئی ٹی یو کی طرف سے مزدور منشور کا اجراء: مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th April 2018, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/اپریل (ایس او نیوز) کرناٹکا ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر سی آئی ٹی یو کے ضلع جنرل سکریٹری سبھاش کوپیکر نے جدید کرناٹکا کی تعمیر میں مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کے متعلق مزدور منشور کا جمعہ کو اجراء کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ودھان سبھا انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت ملے ، اقتدار ملے ، ہم انہی لوگوں کو مزدوروں کا منشور سونپیں گے اور ہمارے مطالبات کو قبول کرتے ہوئے نافذ کرنے کی مانگ کریں گے۔ کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس کوئی بھی پارٹی ہو ،ہم یہ منشور لے کر ان کے سامنے جائیں گے اور مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنے کی مانگ کریں گے اگر ہماری بات قبول نہیں کی جاتی ہے تو آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔یہاں انہوں نے واضح کیا کہ سی آئی ٹی یو پارٹیوں کی تفریق کئے بغیر مزدوروں کے حق میں جدوجہد کرتی ہے۔ اس موقع پر آنگن واڑی نوکرر سنگھ کی صدر پشپاوتی نائک، سی آئی ٹی یو کی تعلقہ صدر گیتا نائک، ناگرتنا موگیر ، پدما نائک وغیرہ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...