بھٹکل : کانگریس حکومت مزکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کو بدنام کرنا چاہتی ہے : دتاتریہ نائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے انعقاد ہونے والی ٹیپو جینتی کو ردکئے جانے کا بی جے پی قانونی شعبہ کے ضلع معاون سنچالک دتاتریہ نائک نے مطالبہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرناٹکا کی حکومت مسلمانوں کو بہلانے کے لئے ٹیپو جینتی منا رہی ہے۔ اس سے سماج میں منافرت پھیلے گی ، تاریخ میں ٹیپو کے متعلق پیچیدگی ہے۔ انہوں نے ٹیپو کے متعلق کہاکہ اس سلسلے میں تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ٹیپو جینتی منانے سے ہندو سماج کی بے عزتی ہوگی اور دھوکہ ہوگا۔ مرکزی حکومت کے کاموں کے افتتاحی پروگراموں میں اننت کمار ہیگڈے کو یا دنہیں کیاجاتاہے اب پروٹوکال کے نام پر انہیں یاد کر ایک مذاق ہے ۔ اس طرح کانگریس حکومت اننت کمار ہیگڈے کو مجرم کے مقام پر کھڑا کرنےکی کوشش کئے جانے کی مذمت کی۔ اگر حکومت میں دم ہے تو مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان کی جینتی منانے کی بات کہی۔ سریش نائک منکولی ، شیو کمار نائک، رویندر نائک، شری دھر نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...