بھٹکل میں کسانوں کے درمیان تارپولین سپلائی میں تفریق کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th October 2017, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11 اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کسانوں کو تارپولین سپلائی میں محکمہ زراعت کے افسران تفریق سے کام لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جےپی لیڈران نے کسانوں کے ساتھ محکمہ زراعت کے دفتر پہنچ کر افسران کو آڑے ہاتھوں لینے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا ہے۔

بی جےپی منڈل جنرل سکریٹری سبرائے دیواڑیگا، رام چندرنائک بینگرے وغیرہ زرعی دفتر پہنچ کر افسران کے رویہ کے خلاف سخت اعتراض جتایا ۔ گذشتہ ایک سال پہلے ہی عرضی دینے والے کسانوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی سفارش پر نئے عرضی داروں کو تارپولین تقسیم کئے گئے ہیں۔ حکومت مستفیدین کے انتخاب کے لئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔ رکن اسمبلی کو عرضی داروں کی جانکاری دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، لیکن محکمہ زراعت کو دی گئی عرضیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی فہرست کو آنکھ بند کرکے منظوری دی جاتی ہے تو کل ہم لوگ رکن پارلیمان کے مستفیدین کی فہرست تیارکرکے دیتے ہیں کیا آپ لوگ سہولیات فراہم کریں گے کہتے ہوئے اعتراضات کی بوچھار کی۔

بی جےپی لیڈران کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے زرعی افسر جی ڈی موروگوڈ ریاستی و مرکزی حکومت کے منصوبہ جات کے مستفیدین کو منتخب کرنے کے دوران متعلقہ عوامی نمائندوں کو ترجیح دینی ہوتی ہے، ایسا کرناکوئی غلط تو نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے اپنی حمایت کرنے لگے تو لیڈران انکار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا حکم ہے تو رکن اسمبلی ہی مستفیدین کی فہرست تیار کریں، اگرایسا نہیں ہے تو پھر آپ جس رویہ کو اپنار ہے ہیں وہ ایک جرم ہوگا۔ عرضی دئیے ہوئے کسانوں کی فہرست اور مستفیدین فہرست عوام کے سامنے پیش کرو ، تب کیا کچھ ہواہے عوام کو خود معلوم ہوجائے گا۔ آپ عرضی دئیے کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے پر زور دیا۔ اس کے بعد دفترپہنچے زرعی افسران کسانوں کو تارپولین سپلائی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...