بھٹکل میں بیلگام زون پرائمری اورہائی اسکول لیول کبڈی مقابلہ جات :دھارواڑ، ہاویری ، گدگ ٹیمیں بے ضابطگی کی بنا پر مقابلہ جات سے باہر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2017, 7:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) ضلع انتظامیہ اترکنڑا، ضلع پنچایت اترکنڑا، محکمہ تعلیمات عامہ کے اشتراک سے پیر کو تعلقہ کے شرالی تٹی ہکل میدان میں 14اور 17سال عمر کےطلبا کے درمیان منعقد ہوئے کبڈی مقابلوں میں پیچیدگیوں اور ہنگاموں کا دور دورہ رہا۔

بیلگام زون کے 9اضلاع کے پرائمری اور ہائی اسکولوں کے طلبا و طالبات کی کل 36ٹیمیں کبڈی مقابلہ جات میں شریک ہوئی تھیں۔کھلاڑیوں کی عمر اور وزن کی تصدیق کے بعد ہی کھلاڑیوں کو میدان میں کھیلنے کا موقع دیا جارہاتھا۔ ہر ایک کھلاڑی کی تصدیق کے لئے آدھارکارڈ ، اسٹوڈنٹ ٹرایکس ان سسٹم، اسکول میں رجسٹرڈ نمبروغیرہ کی لازمی طورپر جانچ کی جارہی تھی ، لیکن ہر حال میں جیت حاصل کرنے کی دھن لے کر ٹیموں کے ساتھ پہنچے اساتذہ اور ٹیم مینجر جعلی دستاویزات ، جانکاری دے کر قاعدے کی عمر سے زائد عمر والوں کو میدان میں اتارنے کاپتہ چلتے ہی دھارواڑ ہائی اسکول اور ہاویری و گدگ کی پرائمری اسکولوں کی ٹیموں کو مقابلہ جات سے باہر کیاگیا ۔ متعلقہ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ میں ہاری ہوئی ٹیموں کو دوبارہ موقع دینے کا فیصلہ لیاگیا ۔ جس کے نتیجے میں بالکل شروعات میں ہی عمراور وزن کو لے کر اعتراض جتانے والی کاروار کی ٹیم کو دوبارہ موقع ملا۔ اس دوران کئی ایک مقابلہ جات ہوچکے تھے جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ہنگامہ خیزی پیدا ہوئی ۔

اسی دوران باگلکوٹ کی ہائی اسکول ٹیم میں بھی ایسی ہی جعلی کوشش کی اطلاع منتظمین کو ملی توٹیم کے کھلاڑیوں کے آدھارکارڈ کی جانچ شروع ہوتے ہی زائد عمر والے کھلاڑی فرار ہوگئے تھے۔ اترکنڑا ضلع کے طلبا و طالبات ریاست کے مختلف مقامات کو کئی کھیل مقابلوں میں شریک ہونے کے لئے جاتے رہتےہیں، متعلقہ اضلاع کی ٹیمیں جب یہیں پر اتنی ہمت جٹائی ہے تو ان کے یہاں ہونے والے مقابلہ جات میں کیا کیا نہ کیا جاتاہوگا اور کیسے دیگر اضلاع کے کھلاڑیوں کو انصاف مل سکتاہے غورکرنےکی بات ہے۔

اس سے قبل مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا۔ شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، گرام پنچایت ممبر جناردھن، پی ٹی پرکاش، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، بھٹکل فزیکل ڈائرکٹر شری کانت، آنند گاؤنکر ، ڈی ٹی تورکے ، نارائن نائک، بھٹکل تعلیمی افسر یلما، بھٹکل پرائمری اسکول سنگھ کے صدر شنکر نائک موجود تھے۔ استاد پرمیشور نائک، منجولا شیرور نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...