بھٹکل: اگریگولڈ ایجنٹ پر حملہ:پولس تھانے میں شکایت داخل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2016, 9:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :۲۷/ستمبر (ایس او نیوز)تعلقہ کے منڈلی میں  موگیرکیری کی اگریگولڈ خاتون ایجنٹ پر دو گاہکوں نے اپنا پیسہ لوٹانے کی مانگ کرتے ہوئے حملہ کئے جانے کے متعلق بھٹکل دیہی پولس تھانے میں شکایت داخل کی گئی ہے۔

شکایت کردہ کی شناخت درگما سدھاکر کرنیک کی حیثیت سے کی گئی ہےاور ملزم کے طورپر لکشمی سبرائے موگیر اور مادیو موگیر کے نام بتائے گئے ہیں۔ اگریگولڈ ایجنٹ کے طورپر کام کرنےو الی درگما نے پولس تھانے میں داخل کردہ شکایت میں کہا ہے کہ وہ اگریگولڈ کی ایجنٹ ہیں، گاہکوں سے پگمی کے طورپر رقم جمع کرکے اصول کے مطابق کمپنی کو ادا کرتی ہیں اور گاہکوں کو رسید بھی دی جاتی ہے۔ لیکن کمپنی میں مسائل ہونے کی وجہ سے رقم لوٹانے میں تاخیر ہورہی ہے ، اس دوران ملزمان اُس کے گھر پہنچے اور گالی گلوج کرنے کے علاوہ ہاتھا پائی بھی کی۔ مضافاتی پولس کے اسسٹنٹ ایس آئی بورکر نے معاملہ درج کرلیا ہے اور جانچ جاری ہے۔

 

SahilOnline Coastal news bulletin in URDU 27th Sep 2016:

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...