بھٹکل :24/ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلیمات عامہ اترکنڑا ضلع اور وائی ٹی ایس ایس کالج یلاپور کے اشتراک سے مالادیوی کھیل میدان کاروار میں منعقدہ ضلع لیول فٹ بال ٹورنامنٹ میں چمپئین شپ کاخطاب جیتاہے تو اسی طرح منڈگوڈ کے لویالا کالج میں منعقدہ ضلع سطح کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں انر اپ کا خطاب جیت کر کالج اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔
کاروار میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں انجمن پی یوکالج کی فٹ بال ٹیم مصعب کی کپتانی میں کمٹہ کو 0-4گول سے فائنل میں شکست دے کر چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔ کمٹہ کی پی یوکالج ٹیم انر اپ رہی۔ اسی طرح منڈگوڈ میں منعقدہ ضلع سطح کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں انجمن پی یوکالج کی ٹیم رنر اپ رہی۔فٹ بال ٹیم کی نگرانی کالج کے فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ کررہے تھے تو باسکٹ بال ٹیم کی نگرانی کالج کے شعبہ کامرس کے لکچرر گوریش نائک کررہے تھے۔ انجمن انتظامیہ ، عہدیداران، کالج بورڈ سکریٹری ، پرنسپال اور دیگر تمام افراد نے ٹیم کےکھلاڑیوں کو مبارکبادی پیش کی ہے۔