بھٹکل انجمن کالج آف ایجوکیشن کے زیراہتمام3نومبر کو  شہری تربیتی کیمپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st November 2018, 9:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: یکم نومبر (ایس او نیوز) انجمن کالج آف ایجوکیشن بھٹکل کے زیر اہتمام 3نومبر 2018بروز سنیچر کو انجمن بی ایڈ کالج میں ’شہری تربیتی کیمپ ‘(سٹیزن ٹریننگ کیمپ) منعقد کئے  جانے کی کالج پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

صبح 11 بجے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر دوم ایس ایم سید عبدالرحمن باطنؔ افتتاحی تقریب کا افتتاح کریں گے  اور تقریب کی صدارت کریں گے۔ بھٹکل کے اے سی ایف بال چندر ایچ سی مہمان خصوصی اوراعزازی مہمان کے طورپر کمٹہ  ڈائٹ  کے اسسٹنٹ پروفیسر دیوی داس موگیر اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج سکریٹری آفتاب قمری اور کالج پرنسپال ڈاکٹر زکیہ ایچ زرزری موجود رہیں گے۔

اس کے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول سونار کیری بھٹکل کے آرٹ اینڈ ڈرائنگ ٹیچر مہیش نائک کی نگرانی میں  ’’آرٹ اینڈ کرافٹ‘‘ کا ورکشاپ انعقا د کیا جائے گا۔ 3بجے کے بعد ثقافتی پروگرام کے ساتھ اختتامی تقریب ہوگی جس کی صدارت انجمن کے نائب صدر عبدالرحمن باطن ؔکریں گے تو بھٹکل سب ڈویزن کے اقلیتی ایکسٹنشن آفیسر شمس الدین شیخ مہمان خصوصی ہونے کی جانکاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔