بھٹکل : خانگی تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ : وزیراعلیٰ کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th August 2017, 9:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/اگست (ایس اؤنیوز)ریاستی سرکار نجی اسکولوں اور اساتذہ کو نظر اندازکرنے کی پالیسی ترک کرکے  فوری طورپر ان کے مسائل کی طرف توجہ دے کر حل کرنےکا مطالبہ لےکر کرناٹکا خانگی انتظامیہ اور ملازمین متحدہ محاذ بھٹکل کی طرف سے تحصیلدار دفتر کے ذریعے وزیرا علیٰ کو میمورنڈم سونپا گیا ۔

خانگی تعلیمی اداروں میں عملہ کی تقرری کی منظوری ، طلبا اور اساتذہ کی شرح میں کمی ، 2006کے بعد تقرر ہوئے امدادی اسکولوں کے اساتذہ کو پنشن، مختلف کالجوں کے مسائل ، سرکاری اور امدادی اسکولوں میں ہونے والی تفریق کے متعلق حکومت اقدامات کرے۔ کرناٹکا میں خاص کر شمالی کرناٹکا میں غیر امدادی، امدادی تعلیمی ادارے ، تعلیمی میدان کے لئے آبِ حیات کا درجہ رکھتے ہیں۔ تعلیمی سہولت کے ساتھ کھانے پینے کی بھی سہولت مہیا کررہے ہیں، تعلیمی ترقی میں نجی تعلیمی اداروں کاکافی اہم رول ہے، سرکارکی تعلیمی پالیسی کے نتیجے میں خانگی تعلیمی اداروں کو آفتوں کا سامنا ہے۔ اس سے قبل وزیرا علیٰ نے سنگھ کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا تھا ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پرائمری اور ہائی اسکول کے وزیر کو بھی میمورنڈم دیا گیا ہے، وہاں سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہواہے۔ حالات سے مجبور ہوسنگھ کے فیصلے کے مطابق 21اگست کو اسکول وکالجوں کو بند کرکے احتجاج کئے جانے کا ذکر میمورنڈم میں کیا گیا ہے۔ سنگھ کے تعلقہ صدر کے بی مڈیوال، نائب صدر محمد شفیع، ایس بی اولیکاشی ، مہیش ریڈی ، عبدالناصر، آشا کلمنے ، سکنیا، عبدالرشید وغیرہ موجود تھے۔ تحصیلدار کی غیر موجودگی میں آفیسر سنتوش بھنڈاری نے میمورنڈم وصول کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...