بیلتھنگڈی :کورگا طبقہ کے گھر پہنچے محکمہ تحصیل کے افسران :بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2017, 9:46 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی:23/جولائی (ایس اؤنیوز)کلمنج دیہات کے پجیرڈکا مقام پر پلاسٹک خیموں میں زندگی گزار رہے کورگا طبقہ کے گھروں پر محکمہ تحصیل کے افسران نے ملاقات کرتے ہوئے معائنہ کیا۔

بیلتھنگڈی کے تحصیل کمشنر روی کمار ، ولیج اکاؤنٹنٹ راگھویندر بی ایس نے کورگا خاندان کے گھروں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور وہاں مقیم کورگا اور دلت خاندان کے افراد سے مسائل کی سماعت کی۔ افسران نے بتایا کہ یہاں مقیم 5خاندان والوں کے لئے رہائشی انتظامات کرنے کا کام جاری ہے، ان کے گھروں کی تعمیر کے لئے جگہ کا تعین ہوچکاہے ، اسی طرح انہیں راشن کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ ضروری اقدامات کرے گا۔ جب گھروں کی تعمیر کی زمین کا معاملہ حل ہوجائے گاتو ان کی تعمیر کے لئے سرکار کی طرف سے فی کس 2لاکھ روپئے کی امداد ملنے کی جانکاری دی ۔ محکمہ تحصیل افسران کے ساتھ دلت حقوگل سمنو کمیٹی کے ریاستی ممبر شیکھر ایل بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...