ضلع انچارج وزیررماناتھ رائے کے تعلق سے ہتک آمیز ریمارکس ۔ بی جے پی ضلعی صدر کے خلاف شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 4:42 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال،19؍اکتوبر(ایس او نیوز)اسمبلی الیکشن کے قریب آتے ہی پرجوش اور بے لگام تقریروں اور بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کچھ دن پہلے وزیر اعظم نریندرا مودی کے سلسلے میں تمل زبان کا ناشائستہ اور غیر مہذب جملہ استعمال کرنے پر وزیر حج جناب روشن بیگ کے خلاف ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اوربی جے پی کی طرف سے الگ الگ مقامات پر پولیس اسٹیشنوں میں شکایتیں درج کروائی گئی تھیں۔

اب تازہ معاملے میں جنوبی کینرا ضلع انچارج وزیر رماناتھ رائے کے سلسلے میں بدزبانی کرنے اور ہتک آمیز ریمارکس کے لئے بی جے پی ڈسٹرکٹ صدر سنجیوا ماتندور کے خلاف وٹلا پولیس اسٹیشن میں کانگریس کی طرف سے شکایت درج کروائی گئی ہے۔کہاجاتا ہے کہ وٹلا میں بی جے پی کی طرف سے کانگریس کے خلاف ستیہ گرہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر نے مبینہ طور پروزیر رماناتھ رائے اورایم ایل اے شکنتلا شیٹی کے خلاف ناشائستہ اور ہتک آمیز زبان کی تھی۔وٹلا بلاک کانگریس صدرمرلی دھر رائے کی شکایت پر پولیس نے سنجیوا کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...