جولائی میں کرکٹ میں واپس آ جائیں گے وارنر اور بینکرافٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2018, 2:16 PM | اسپورٹس |

سڈنی ،29؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آسٹریلیا کے کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ جولائی میں ملک کے حقیقی محدود اوورز کے ٹورنامنٹ کے ساتھ مسابقتی کرکٹ میں واپس آ جائیں گے۔جنوبی افریقہ میں مارچ میں بال ٹیمپرنگ کیس کے بعد وارنر کی ریاست اور بین الاقوامی سطح کے کرکٹ میں کھیلنے پر ایک سال جبکہ بینکرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے ان دونوں کو حالانکہ آسٹریلیا میں کلب سطح اور بیرون ملک میں گھریلو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی منظوری دی گئی ہے۔اپنے کیریئر کو دوبارہ پٹری پر لانے کی قواعد کے تحت یہ دونوں ڈارون میں میں این ٹی اسٹرائک لیگ میں حصہ لیں گے۔یہ ایک ماہ چلنے والا ٹی 20 اور ون ڈے ٹورنامنٹ ہے جس میں چار فرنچائزز ڈیجرٹ بلیج، سٹی ساکلونس، ناردرن جوار اور جنوبی اسٹورم حصہ لیں گے۔بینکرافٹ پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب رہیں گے جبکہ وارنر نے 21اور 22 جولائی کو ہونے والے دو ون ڈے کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ناردرن ٹیریٹری کے کرکٹ سربراہ یول مورسن نے بیان میں کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ کیمرون اور ڈیوڈ اسٹرائک لیگ کے لئے ڈارون میں ہمارے ساتھ جڑیں گے۔ ان کی موجودگی اور تجربہ ہمارے مقامی کھلاڑیوں کے لئے قیمتی ہوگا۔ستمبر سے اپنی سڈنی کلب ٹیم ریڈوک پیٹرشیم کی جانب سے کھیلنے کی تیاری کر رہے وارنر نے گزشتہ ماہ ڈارون میں کرکٹ کلینک بھی چلائے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...