بھٹکل بینکوں کے انتخابات میں بھی سیاست ہوگئی داخل؛ ایک طرف حالیہ رکن اسمبلی اور دوسری طرف سابق رکن اسمبلی کے حمایتیوں کی جیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th August 2018, 11:45 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/اگست (ایس او نیوز) بینکوں میں ڈائرکٹرس کے انتخاب کے لئے لوگ ہمیشہ اچھے اور تعلیم یافتہ لوگوں کو  منتخب کیا کرتے تھے اور اس طرح کے انتخابات میں سیاسی لیڈران کا کوئی عمل دخل نہیں ہوا کرتا تھا، مگر اس بار بھٹکل کے دو بینکوں میں ہوئے انتخابات میں پرانی روایات کا خاتمہ ہوگیا اور دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان زبردست گھماسان نظر آیا۔

پی ایل ڈی بینک میں ایک طرف بھٹکل کے بی جے پی رکن اسمبلی سنیل نائک اور ان کی پارٹی کے کارکنوں نے شاندار جیت درج کی تو جنتا کو آپریٹیو سوسائٹی میں ہوئے انتخابات میں سابق رکن اسمبلی (کانگریس) منکال وئیدیا اور ان کی پارٹی کے کارکنوں نے شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

انتخابات 19/اگست کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک منعقد ہوئے تھے، جس کے نتائج کا اعلان رات قریب گیارہ بجے   کیا گیا۔

پی ایل ڈی بینک کے انتخابات  گرو سدھیندرا کالج میں اور جنتا بینک کے انتخابات نیو انگلش اسکول میں منعقد کئے گئے تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پی ایل ڈی بینک کے جملہ 7752 شئیر ہولڈرس کو15 ڈائرکٹروں کا انتخاب کرنا تھا جس کے لئے 45 اُمیدوار میدان میں تھے۔یہاں 80 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح جنتا بینک میں جملہ 6553 شئیر ہولڈروں کو13 ڈائرکٹروں کا انتخاب کرنا تھا جس کے لئے 28  اُمیدوارمیدان میں تھے۔ یہاں صرف 3198 شئیر ہولڈروں نے ہی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا  یعنی صرف 48 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

پی ایل ڈی بینک میں بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک سمیت 14 بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کارکن ڈائرکٹرس منتخب ہوئے ہیں، یہاں کانگریس کے صرف ائیرپّا گرڈیکر کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایسی صورت میں یہاں سنیل نائک کا صدر بننا تقریبا طئے ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی سنیل نائک پی ایل ڈی بینک کے صدر تھے، مگر بعد میں انہیں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرتے ہوئے صدارتی عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا اوردیوی داس نائک کو صدرمنتخب کیا گیا تھا، بعد میں دیوی داس نائک کو بھی کسی وجہ سے  صدر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا  ، جس کے بعد نائب صدرمہیش نائک ہی چارج سنبھال رہے تھے۔

جنتا کو آپریٹیو سوسائٹی میں سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ساتھ ساتھ  کانگریس سے تعلق رکھنے والے 12 ڈائرکٹروں کا انتخاب عمل میں آیا ہے، یہاں بی جے پی کے صرف کرشنا نائک جیت درج کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہاں منکال وئیدیا کے لئے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کی راہ بالکل صاف ہے۔

اتوار صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتخابات ہوئے تھے، انتخابی کاروائی  کو صاف شفاف طریقہ سے انجام دینے پی ایل ڈی بینک میں    بھاسکر نائک کو انتخابی آفسر اور جنتا بینک میں جے کے بھٹ کو انتخابی آفسر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

پولنگ کے موقع پر کچھ جگہوں پر بی جے پی اور کانگریسی حامیوں کے درمیان کچھ دیر کے لئے  زبانی جھڑپوں کی وارداتیں بھی پیش آئیں  اور دونوں بینکوں کے انتخابات کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکن پولنگ بوتھ کے باہر  بڑی تعداد میں نظر آئے، ایسے میں پولس کا بھی مناسب انتظام کیا گیا تھا جس کے چلتے  پولنگ پُرامن رہی۔

جنتا بینک میں ڈائرکٹڑوں کے انتخابات کے لئے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کمٹہ رکن اسمبلی دینکر شٹی اور  ونائک پربھو کو بھی دیکھا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...