بنگلورو میں غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے اب بی ڈی اے کی مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2018, 11:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی خطوط پر بی ڈی اے کی طرف سے اب غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرکے انہیں منہدم کرنے کی مہم شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے۔

شہر بھر میں بی ڈی اے کی طرف سے ترتیب دئے گئے لے آؤٹس میں پارکوں ، کھلے میدانوں اور سی اے سائٹوں پر غیر قانونی قبضے کرکے ان پر غیر قانونی تعمیرات کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے بی ڈی اے نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جنگی پیمانے پر یہ انہدامی مہم آگے بڑھائی جائے۔

بی بی ایم پی کی طرف سے جہاں شہر بھر میں بڑے نالوں پرغیر قانونی قبضوں کو ہٹانے کی مہم شروع کی گئی ہے تو بی ڈی اے کی طرف سے ان بڑے نالوں کے بفر زون کو بچانے کے لئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر ایسے نالے جن کے اطراف کی زمین بی ڈی اے کی ملکیت ہے اسے بفر زون کا حصہ بنادیا جائے گا اور ان پر تعمیر غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کردیا جائے گا۔ اس دوران بی ڈی اے نے طے کیا ہے کہ شہر بھر میں اس کے جتنے بھی پارک، میدان اور سی اے سائٹ ہیں ان کا از سر نو سروے کیا جائے اور سروے کے بعد جو بھی زمینات بی ڈی اے کی حصے میں آئیں گی ان پر عوامی انفرااسٹرکچر کی سہولتوں کو کھڑا کیا جائے۔

بی ڈی اے نے طے کیا ہے کہ عوام کو جس مقصد کے لئے زمین منظور کی گئی ہے اس کے استعمال کا مقصد فوت نہ ہونے پائے یقینی بنایا جائے گا۔ خاص طور پر سی اے سائٹس جو عوامی سہولتوں کے لئے ہیں ان کی بڑی تعداد پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے بعد لوگوں نے ان پر تعمیرات کھڑی کرلی ہیں۔ ان تعمیرات کی نشاندہی کے لئے بی ڈی اے کی طرف سے اس کے پاس دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر سی اے سائٹوں کی نشاندہی کرے گی اور جہاں بھی بی ڈی اے کی منظوری کے بغیر سی اے سائٹوں کا استعمال کیا گیا ہے ان کو بلامروت خالی کرایا جائے گا۔ اور غیر قانونی طور پر بی ڈی اے کی املاک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کئی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...