جنوبی کینرا میں پھر شروع ہوا قاتلانہ حملوں کا سلسلہ۔ امتیاز کے بعد بجرنگ دل لیڈرہریش شیٹی پر تلواروں سے حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 12:21 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو25؍ستمبر(ایس او نیوز)جنوبی کینرا کے ساحلی علاقے میں قاتلانہ حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ پھولوں کے تاجر اور ہندوتووادی کارکن پرشانت پجاری قتل میں ملزم بتائے گئے اور ضمانت پر رہا ہونے والے امتیاز پر موڈبیدری میں ایک ناکام قاتلانہ حملہ ہوا جس میں امتیاز بال بال بچ گیا اور اسے زخمی حالت میں منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اب ایک اور تازہ واردات سامنے آئی ہے جس میں منگلورو کے سولپاڈی علاقے میں بس ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے بجرنگ دل لیڈر ہریش شیٹی پر تلواروں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے اس کے ہاتھ اور سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔ ہریش کو منگلورو کے اے جے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہریش شیٹی گروپور میں بجرنگ دل کا کنوینر ہے۔ کل رات 8بجے جب وہ اپنی موٹر بائک پر جارہاتھا تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آنے والے افراد نے اس پر تلواروں سے حملہ کیا اور موقع پر سے فرار ہوگئے۔ ہریش پر قاتلانہ حملے کو اس سے ایک دن پہلے امتیاز پر ہوئے حملے کا انتقام سمجھا جا رہا ہے۔ ہریش پر حملے کی خبر ملتے ہی سنگھ پریوار کے کارکنان کا ہجوم اسپتال کی طرف دوڑ پڑا ۔ خبر ملی ہے کہ اراکین اسمبلی اوما ناتھ کوٹیان، دیو ویاس کامتھ اور بھرت شیٹی نے اسپتال پہنچ کر ہریش کی خبر گیری کی اور شرپسندوں کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کے سلسلے میں پولیس کو ہدایات دیں۔

بجپے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پیش بندی کے طور پر ضلع جنوبی کینرا میں حفاظتی بندوبست سخت کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...