کاروار میں دس سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش؛ عوام نے کی تین لوگوں کی پیٹائی
کاروار5/اگست (ایس او نیوز) ایک دس سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عوام نے تین لوگوں کی پیٹائی شروع کردی، بعد میں تینوں کو پولس کے حوالے کردیا گیا۔ واردات آج اتوار کو کاروار تعلقہ کے چنڈیا دیہات میں پیش آئی ۔
اطلاع کے مطابق ایک دس سالہ بچی کو کچھ نامعلوم لوگوں نے اومنی کار پر ڈال کر اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، مگر بچی اُن کے چنگل سے بچ کر بھاگ گئی۔ بچی نے جیسے ہی گھر والوں کو واقعے کی جانکاری دی، گھروالوں نے آس پاس میں تلاش شروع کردی، جس کے دوران تین بہاری لوگوں پر ان کی نظر پڑی۔ بتایا گیا ہے کہ جب مقامی لوگوں نے بہاری لوگوں سے پوچھ تاچھ کی تو ایک نے سخت لہجہ میں بات کرتے ہوئے کسی کو دھکا دے دیا،جس پر ناراض چنڈیا کے عوام نے تینوں کی پیٹائی شروع کردی اور تینوں کو پولس کے حوالے کردیا۔
کاروار مضافاتی پولس نے تینوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔