اس وقت دنیا کے بہترین اسپنر ہیں اشون:مرلی دھرن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 11:51 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،28؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ٹیسٹ کرکٹ میں 300وکٹ سب سے تیزی سے مکمل کرنے والے بولر بنے آر اشون کو مبارکباد دیتے ہوئے عظیم اسپنر مرلی دھرن نے کہا کہ اس وقت یہ بھارتی آف اسپنر دنیا کا بہترین اسپن بولر ہے۔اشون نے سری لنکا کے خلاف ناگپور میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ 54 ٹیسٹ میں 300وکٹ پورے کئے۔للی نے 1981 میں 56 ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔سری لنکا کے مرلی دھرن نے 58 ٹیسٹ میں 300 وکٹ پورے کئے تھے لیکن وہ سب سے تیزی سے 400، 500، 600، 700 ٹیسٹ وکٹ تک پہنچے اور 800 ٹیسٹ وکٹ لینے والے دنیا کے واحد بولر ہیں۔مرلی دھرن نے کہاکہ میں اشون کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ٹیسٹ کرکٹ میں 300وکٹ لینا بڑی کامیابی ہے۔وہ ون ڈے ٹیم میں نہیں ہیں لیکن امید ہے کہ ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ بھی مسلسل کھیل کر اس میں بھی اس کارکردگی کو دوہرائیں گے۔ اشون نے 54 ٹیسٹ میں 300 اور 111 ون ڈے میں 150 وکٹ لئے ہیں۔مرلی دھرن نے کہاکہ یقینی طور پر اس وقت وہ دنیا کا بہترین اسپنر ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کا ریکارڈ توڑ سکے گا، مرلی دھرن نے کہا کہ ابھی اس کے سامنے طویل کیریئر ہے اور وہ کئی ریکارڈ بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ وہ ابھی 31-32 سال کا ہی ہے اور کم از کم چار پانچ سال اور کھیلے گا۔ویسے یہ چیز اس کی کارکردگی پر منحصر ہے کہ وہ کیسی کارکردگی کرتا ہے اور فٹنس کیسی رہتی ہے یہ وقت ہی بتائے گا کیونکہ 35 سال کے بعد بہت آسان نہیں ہوتا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام 28 نومبر سے شروع ہورہا ہے ٹی ٹوینٹی کا شاندار BCL کرکٹ ٹورنامنٹ

بھٹکل مسلم یوتھ  فیڈریشن کے زیراہتمام مورخہ 28/ نومبر سے  ٹی ٹوینٹی بھٹکل کرکٹ لیگ (BCL) کا شاندار ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میں بارہ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان بارہ ٹیموں میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کی جملہ 32 ٹیموں کے 320 کھلاڑیوں میں سے  180 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ...

ٹیم انڈیا کے مایہ ناز کھلاڑی کے قریبی دوست نے کہا "عالمی کپ 2019 کھیلنا دھونی کا خواب"۔

مہندر سنگھ دھونی ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑنے کے بعد سے ایک کھلاڑی کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم میں مینٹرکے طورپرکھیل رہے ہیں۔ 2018 دھونی کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنی آخری نصف سنچری ایک سال قبل سری لنکا کے خلاف لگائی تھی اوروہ تب سے ...